کلک 2010 سوفٹ وئیر کے متعلق راہنمائی درکا ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کوئی بھائی کلک 2010 کے بارے میں جانتا ہے یا استعمال کرتا ہے تو اس سے راہنمائی لینی ہے کہ کلک سے ٹیکسٹ کو کاپی کر کے کورل ڈرا وغیرہ میں کیسے لے کر آتے ہیں ؟؟ اس کے جو دو معروف طریقے ہیں اس طریقے سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔
اگرٹیکسٹ کی پی ڈی ایف بنا کر لے کر جائیں تو وہاں کچھ الفاظ مکمل نہیں آتے، اور میرے سوفٹ وئیر سے تو اس کی پی ڈی ایف بنتی ہی نہیں ہے اس کا کیا حل ہے؟َ پلیز ویٹ کا آپشن آجاتا ہے۔ اور پھر ہٹنے کا نام ہی نہیں لیتا، اگرچہ کلک کو ہی مکمل طور پر بند کر دیں۔
دوسرا MS Publisher Imagesetter پرنٹر انسٹال کر کےٹیکسٹ کو کورل میں لے کر جایا جاتا ہے اور میں اسی طریقے سے اپنے ٹیکسٹ کو کورل میں لے کر جاتا تھا لیکن کچھ دِنوں سے اس طرح بھی ممکن نہیں ہو پا رہا ۔ کئی مرتبہ کلک کو ڈیلیٹ کر کے دوبارہ انسٹال کر چکا ہوں لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔اگر کسی بھائی کو اس کا حل معلوم ہے تو بتا دے نوازش ہو گی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل

پی ڈی ایف کیلئے کونسا طریقہ استعمال کر رہے ہیں؟
 
dxbgraphics

محفلین

کلک 2010 میں جب ڈیزائن کریں تو فونٹ کو بے سے بڑا رکھیں۔ کیوں کہ جب آپ 12 یا اس کے قریب فونٹ سائز منتخب کرتے ہیں تو اس میں اعراب ایکسپورٹ نہیں پاتے ۔ امیج سییٹر کی سیٹنگ میں جاکر پوسٹ سکرپٹ ٹیب میں آٹو میٹک کی جگہ آوٹ لائن سلیکٹ کریں۔
 
کلک میں اس کے لئے تو میرے خیال سے ایک ہی طریقہ ہے وہ یہی کہ فائل مینو میں جا کر وہاں ٹیکسٹ کو ایکسپورٹ کر کے پی ڈی ایف بنا لیتے ہیں اور میں یہی طریقہ استعمال کرتا ہوں۔
لیکن اب میں نے دیکھا ہے کہ جب میں اُردو میں نام لکھ کر پی ڈی ایف بناتا ہوں تو پلیز ویٹ کا آپشن آتا ہے جبکہ اس کی پی ڈی ایف بنتی ہی نہیں، لیکن جب میں نے انگلش میں نام لکھ کر پی ڈی ایف بنائی تو وہ بن گئی ہے لیکن جب اس کو کورل میں ٹیکسٹ کی صورت میں امپورٹ کیا تو کچھ فونٹ مِسنگ کا ایرر آتا ہے اور جب اس کو کروز
(Curves) کر کے امپورٹ کریں تب ٹیکسٹ امپورٹ تو ہو جاتا ہے لیکن اس کے کچھ حروف آدھے ہوتے ہیں ۔ میں آپ کو چند تصاویر ارسال کرتا ہوں تاکہ آپ کو صحیح طریقے سے سمجھ آجائے کہ میرا مسئلہ کیا ہے؟
 
یہ لیں چند سکرین شارٹ
image.png

image.png

image.png

image.png

image.png

اس کے علاوہ یہ ویڈیو بھی ہے اس کو دیکھ لیں کہ کیا مسئلہ بن رہا ہے؟
 
کلک 2010 میں جب ڈیزائن کریں تو فونٹ کو بے سے بڑا رکھیں۔ کیوں کہ جب آپ 12 یا اس کے قریب فونٹ سائز منتخب کرتے ہیں تو اس میں اعراب ایکسپورٹ نہیں پاتے ۔ امیج سییٹر کی سیٹنگ میں جاکر پوسٹ سکرپٹ ٹیب میں آٹو میٹک کی جگہ آوٹ لائن سلیکٹ کریں۔
انتہائی معذرت کے ساتھ، میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا۔ کلک 2010 میں فونٹ کو بے سے بڑا کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اگر آپ سکرین شارٹ یا ویڈیو کے ذریعے بتا دیں تو نوازش ہو گی۔
اور دوسری بات امیج سییٹر کی سیٹنگ کیسے کرتے ہیں اس کا حل بتا دیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ میں پہلے ایسے ہے بناتا رہا ہوں لیکن اب کچھ دِنوں سے امیج سییٹر کے ساتھ یہ مسئلہ بن رہا ہے ۔ پتہ نہیں کیوں؟ والسلام
 
ونڈوز سیون میں آپ کو کیلک آن کرنے سے پہلے image setter کو ڈیفالٹ پرنٹر کے طور پر سلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد جب آپ کیلک سے پرنٹ دیں گے تو امیج سیٹر پر ہی فائل ویکٹر میں ایکسپورٹ ہوجائے گی۔
یہاں محفل پر میری ویڈیو بھی اس بارے میں موجود ہے
بھائی مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ پہلے جب میں نے امیج سیٹر پرنٹر کو انسٹال کیا تو اسے ڈیفالٹ پرنٹر کیے بغیر ہی اس کی آوٹ پُٹ فائل بنا رہا تھا لیکن جب سے اینٹی وائرس آن کیا تب سے مسئلہ بن رہا ہے اور پھر بعد میں اسے ڈیلیٹ کر کے دوبارہ انسٹال کیا لیکن مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا، اور اب تو یہ ڈیفالٹ پرنٹر کے طور پر سلیکٹ بھی نہیں ہوتا کئی دفعہ سلیکٹ کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ لیکن ناکام۔۔۔۔
 
ٹرومین

میرے خیال میں آپ سے پرنٹر انسٹال کرنے کے دوران تھوڑی سی غلطی ہورہی ہے۔:)
یہاں MS Publisher Imagesetter پرنٹر انسٹال کرنے کا طریقہ لکھا ہوا ہے، چونکہ لڑی کافی پرانی ہے اس لئے تصاویر کے لنک کام نہیں کر رہے تاہم اُمید ہے کہ آپ طریقہ سمجھ جائیں گے۔ :)
خاص طور پر ذیل کی سطر کو دھیان سے پڑھ کر عمل کیجئے گا۔:)
اسکے بعد آگے کے بٹن کو کلک کرلیں یہاں پر آپ Use the following port میں جاکر File: (Print to File) کا پورٹ سلیکٹ کرلیں
 
آخری تدوین:

dxbgraphics

محفلین
بھائی مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ پہلے جب میں نے امیج سیٹر پرنٹر کو انسٹال کیا تو اسے ڈیفالٹ پرنٹر کیے بغیر ہی اس کی آوٹ پُٹ فائل بنا رہا تھا لیکن جب سے اینٹی وائرس آن کیا تب سے مسئلہ بن رہا ہے اور پھر بعد میں اسے ڈیلیٹ کر کے دوبارہ انسٹال کیا لیکن مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا، اور اب تو یہ ڈیفالٹ پرنٹر کے طور پر سلیکٹ بھی نہیں ہوتا کئی دفعہ سلیکٹ کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ لیکن ناکام۔۔۔۔
اگر آپ بھی آن لائن ہیں تو Team Viewer انسٹال کریں تو آسانی سے کچھ حل نکل آئے گا۔
 
arifkarim

معطل
کلک میں اس کے لئے تو میرے خیال سے ایک ہی طریقہ ہے وہ یہی کہ فائل مینو میں جا کر وہاں ٹیکسٹ کو ایکسپورٹ کر کے پی ڈی ایف بنا لیتے ہیں اور میں یہی طریقہ استعمال کرتا ہوں۔
لیکن اب میں نے دیکھا ہے کہ جب میں اُردو میں نام لکھ کر پی ڈی ایف بناتا ہوں تو پلیز ویٹ کا آپشن آتا ہے جبکہ اس کی پی ڈی ایف بنتی ہی نہیں، لیکن جب میں نے انگلش میں نام لکھ کر پی ڈی ایف بنائی تو وہ بن گئی ہے لیکن جب اس کو کورل میں ٹیکسٹ کی صورت میں امپورٹ کیا تو کچھ فونٹ مِسنگ کا ایرر آتا ہے اور جب اس کو کروز
(Curves) کر کے امپورٹ کریں تب ٹیکسٹ امپورٹ تو ہو جاتا ہے لیکن اس کے کچھ حروف آدھے ہوتے ہیں ۔ میں آپ کو چند تصاویر ارسال کرتا ہوں تاکہ آپ کو صحیح طریقے سے سمجھ آجائے کہ میرا مسئلہ کیا ہے؟
یہ لیں حل:
 
arifkarim

معطل
اور دوسری بات امیج سییٹر کی سیٹنگ کیسے کرتے ہیں اس کا حل بتا دیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ میں پہلے ایسے ہے بناتا رہا ہوں لیکن اب کچھ دِنوں سے امیج سییٹر کے ساتھ یہ مسئلہ بن رہا ہے ۔ پتہ نہیں کیوں؟ والسلام
امیج سیٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈیفالٹ اڈوبی اکروباٹ کافی ہے
 
میرے خیال میں آپ سے پرنٹر انسٹال کرنے کے دوران تھوڑی سی غلطی ہورہی ہے۔:)
یہاں MS Publisher Imagesetter پرنٹر انسٹال کرنے کا طریقہ لکھا ہوا ہے، چونکہ لڑی کافی پرانی ہے اس لئے تصاویر کے لنک کام نہیں کر رہے تاہم اُمید ہے کہ آپ طریقہ سمجھ جائیں گے۔ :)
خاص طور پر ذیل کی سطر کو دھیان سے پڑھ کر عمل کیجئے گا۔:)
محترم ٹرومین برادرم!! میں نے بالکل اسی طرح پرنٹر انسٹال کیا ہے اور میں اسے یوز بھی کرتا رہا ہوں، پرنٹر بالکل صحیح کام بھی کر رہا تھا۔ لیکن اصل مسئلہ تب بنا ہے جب میں نے کسی وجہ سے اینٹی وائرس آن کیا، چونکہ جب میں کلک 2010 میں کام کرتا ہوں تو اینٹی وائرس آف کر دیتا ہوں اس لئے کہ جب اینٹی وائرس آن ہو تو کلک 2010 صحیح کام نہیں کرتا اور اینٹی وائرس بھی بار بار اسے ڈیلیٹ کرنے کا سگنل جاری کرتا ہے کیونکہ اس میں وائرس ہے۔ تب سے مسئلہ بنا ہے۔
بے سے بڑا کرنے کا مطلب ہے کہ خصوصیت کے ساتھ فونٹ کا پوائنٹ سائز بڑا کریں۔ :) (سائز بڑا کرنے پر زور دینے کے لئے اس طرح لکھا ہے۔:))
فونٹ کے سائز بڑا کرنے کی سمجھ تو آ گئی لیکن خصوصیت کے ساتھ فونٹ کے پوائنٹ سائز کا کیا مطلب ہے۔۔۔؟؟؟ ابتسامہ
معذرت کے ساتھ بالکل نیو یوزر ہوں اس لئے بسا اوقات سادہ باتیں بھی سمجھنے میں دِقت پیش آتی ہے۔
 
اگر آپ بھی آن لائن ہیں تو Team Viewer انسٹال کریں تو آسانی سے کچھ حل نکل آئے گا۔
آپ کافی ایکسپرٹ معلوم ہوتے ہیں برادرِ محترم! لیکن یہ آپ کس حوالے سے بات کر رہے ہیں ؟ یہ آن لائن ہونے کی بات کہاں کی جا رہی ہے کہاں آن لائن ہوں تو ٹِیم وئیور اِنسٹال کروں؟
اس حوالے سے معلومات درکار ہیں۔ اگر آپ نوازش کریں تو یہی بتا دیں کیونکہ ابھی میں ان چیزوں سے بالکل نابلد ہوں اور اس فورم کی غالباً یہ پہلی پوسٹ ہے، اس لئے مزید معلومات درکار ہیں۔
 
امیج سیٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈیفالٹ اڈوبی اکروباٹ کافی ہے
محترم عارف کریم برادرم!! ڈیفالٹ اڈوبی اکروباٹ کا ڈاؤن لوڈ لنک عنایت فرمائیں تاکہ اسے ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کریں۔ اگر اس سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو ٹھیک، وگرنہ پھر کوئی دوسرا حل ڈھونڈتے ہیں۔
ویسے جو بھائی کلک یوز کرتے ہیں کیا وہ بھی کلک یوز کرتے وقت اینٹی وائرس آف کر دیتے ہیں کہ یہ مسئلہ بھی صرف میرے ساتھ ہی خاص ہے۔ اور اگر کسی بھائی کے پاس وائرس فری کلک 2010 وِد پیچ
(Patch) موجود ہو تو اس کا بھی کوئی بھائی ربط عنایت فرما دے تاکہ اسے بھی ایک بار آزمایا جائے۔
 
dxbgraphics

محفلین
آپ کافی ایکسپرٹ معلوم ہوتے ہیں برادرِ محترم! لیکن یہ آپ کس حوالے سے بات کر رہے ہیں ؟ یہ آن لائن ہونے کی بات کہاں کی جا رہی ہے کہاں آن لائن ہوں تو ٹِیم وئیور اِنسٹال کروں؟
اس حوالے سے معلومات درکار ہیں۔ اگر آپ نوازش کریں تو یہی بتا دیں کیونکہ ابھی میں ان چیزوں سے بالکل نابلد ہوں اور اس فورم کی غالباً یہ پہلی پوسٹ ہے، اس لئے مزید معلومات درکار ہیں۔
آپ احتیاطاً امیج سیٹر کی پرنٹ پراپرٹیز میں جاکر پورٹ سیٹنگ میں چیک کریں کہ آپ نے پرنٹ ٹو فائل سلیکٹ کیا ہے ؟
اگر نہیں تو پھر وقت کا تعین کر کے ٹیم ویور کے ذریعے چیک کرتے ہیں۔
 
Top