کلک (Kelk 2010) انسٹالیشن کا مسئلہ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!
آئی ٹی ایکسپرٹ سے گزارش ہے کہ میرے مسئلہ کی طرف توجہ فرمائیں مسئلہ یہ ہے کہ ونڈو سیون (7) میں کلک (Kelk 2010) کو بارہا انسٹال کرنے کے باوجود انسٹال نہیں ہو پا رہا ، یاد رہے میں کئی مرتبہ اسےانسٹال کرنے میں ناکام ہو چکا ہوں۔ کیونکہ پہلے بھی میں اسے کئی مرتبہ استعمال کر چکا ہوں۔ وائرسز کی وجہ سے وہ ڈیلیٹ ہو گیا۔ اب بار بار انسٹال کرنے کے باوجود یہ مسیج ایریر بار بار آرہا ہے۔
kelk2010_error.png
کوئی بھائی جو اس مسئلے کو جانتا ہو۔ اس مسئلے میں میری راہنمائی کرے۔
 
arifkarim

معطل

کسی ریجسٹری کلینر سے کلک کی تمام رجسٹری کیز ڈیلیٹ کریں اور دوبارہ انسٹال کرکے دیکھیں۔ نیز سسٹم میں ریجن سعودی عرب کرنے سے بھی اس قسم کے بگز ختم ہو جاتے ہیں
 
باسم

محفلین
ریجن سعودی عرب سیلیکٹ کرنے سے ایرانی سافٹ ویئر درست کام کرنے لگے گا بس اس پر ہنسی آگئی
 
آخری تدوین:
کسی ریجسٹری کلینر سے کلک کی تمام رجسٹری کیز ڈیلیٹ کریں اور دوبارہ انسٹال کرکے دیکھیں۔ نیز سسٹم میں ریجن سعودی عرب کرنے سے بھی اس قسم کے بگز ختم ہو جاتے ہیں
ریجسڑی کلیز کیا ہے؟ مجھے اس بارے کچھ علم نہیں، اگر اس کا طریقہ بھی ساتھ بتا دیں تو نوازش ہو گی آپ کی۔۔۔
اور لینگوئج کو عربی رکھا ہے لیکن پھر بھی انسٹال نہیں ہو پا رہا۔
 
اس کے لئے ہتھوڑا 2.2 کا استعمال کریں
بھائی ہتھوڑا کیا ہے؟ کہیں آپ پیچ کی بات تو نہیں کر رہے۔۔۔؟؟
بھائی وہ چیک کر لیا ہے۔ اور آپ کو مسئلہ بھی بتا دیا ہے۔ یہ ایرر آ رہا ہے۔
mediafire.png

اینٹی وائرس تو آف بھی کیا ہے لیکن پھر بھی یہ ایرر آرہا ہے باربار ۔۔۔
 
Top