کلہاڑی کی تیاری ؛ویڈیو

شمشاد

لائبریرین
ایک کلہاڑی بنانے پر اتنی محنت۔

پاکستان میں تو اتنی صفائی سے نہیں بناتے۔
 
ہم جہاں پر رہتے تھے وہ لوہاروں کی بستی تھی بچپن سے یہ سب دیکھتے آئے تھے ،بت ساز بھی تھے اس بستی میں اتنی نفاست سے بت بناتے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ۔
 

علی خان

محفلین
اسی کو کہتے ہیں۔ محنت۔ اور جب اس طرح کی محنت کی جائے تو پھر تو وہ رنگ لائے گا ہی۔
بہت ہی زبردست ویڈیو ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
امیزنگ!! اس کو دیکھ کر تو میرا بھی دل کر رہا ہے میں یہ بنانا سیکھوں :daydreaming:
ضرور بنائیں:)

سعادت کی یہ پوسٹ یہاں مناسب و متعلقہ محسوس ہوئی تو لکھ رہا ہوں

Objectified
انڈسٹریل ڈیزائن سے متعلق یہ فلم ہمارے ارد گرد موجود مختلف چیزوں کا احاطہ کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ بہت سی ایسی چیزیں جنہیں ہم بغیر سوچے سمجھے اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے رہتے ہیں (مثلا کھانے کا چمچ، یا کرسی، یا ٹوتھ برش)، اصل میں ڈیزائن کے کتنے پیچیدہ عمل سے گزری ہوتی ہیں۔ اس ڈاکیومینٹری میں بھی مختلف انڈسٹریل ڈیزائنرز کے دلچسپ اور انتہائی معلوماتی انٹرویوز شامل ہیں۔ تھوڑی ہی دیر کی لیے سہی، لیکن یہ فلم ہمارے آس پاس بکھری ہوئی چیزوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور ضرور کرتی ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
انتہائی خوبصورت ویڈیو ہے۔ (کاریگر صاحب کا کیبن تو اقبال کے "؏ دامن میں کوہ کے اک چھوٹا سا جھونپڑا ہو" کی مکمل تصویر ہے۔)

ویسے اگر آپ کو بھی لکڑی، دھات، اور چمڑے کے بنے ہوئے اوزار اور دیگر چیزیں خود ہی بنانے کا شوق ہو، تو میرے پسندیدہ ترین بلاگز میں سے ایک، The Art of Manliness، کی "پروجیکٹس پوسٹس" دلچسپی سے خالی نہ ہوں گی۔ میں خود تو اپنے اندر اتنی صلاحیت نہیں پاتا، نہ ہی میرے پاس اتنے ریسورسز ہیں، لیکن ایسی پوسٹس کو محض پڑھنے کا بھی بہت لطف آتا ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
واہ جناب۔ بہت عمدہ شراکت ہے۔

ویسے یہ گرم لوہے پر جو سفوف ڈالا گیا تھا، یہ کیا چیز تھی؟
 
Top