فرخ منظور
لائبریرین
عزیزانِ محفل - اعجاز صاحب کے کہنے پر میں نے کلیاتِ مومن کو برقیانا شروع کیا ہے - آپ اپنے تبصرے اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجیے گا - بہت شکریہ!
کلیاتِ مومن کے لیے یہاں کلک کریں -
کلیاتِ مومن کے لیے یہاں کلک کریں -
بہت شکریہ اعجاز صاحب میں نے الف ردیف سے ہی شروع کیا ہے اور "مجلسِ ترقی ادب" کی چھپی ہوئی کلیاتِ مومن میرے پاس ہے اسی سے ٹائپ کر رہا ہوں - اور اعجاز صاحب میرا نام فرخ ہے خرم نہیںجیو خرم جب تک جی چاہے۔۔۔ بہت خوشی ہوئی۔ کچھ غزلیات میں بھی ٹائپ کرتا ہوں انشاء اللہ، ذرا ’سمت‘ آن لائن ہو جائے تاززہ شمارہ۔ اس کو ردیف وار بانٹ کر کام کیا جائے۔ مجھے جب فرصت ملے گی تو میں اطلاع دے دوں گا کہ میں یہ غزلیں کروں گا، دوسرا کوئی اور نہ کرے۔
شگف۔۔ کیا ٹیم ورک آرگنائز کرنے کا ارادہ ہے؟؟؟ یہ اچھا پروجیکٹ ہے۔ ابنِ صفی میں تو اب بھی کاپی رائٹ کا جھگڑا ہے۔
فرخ بھائی ، آپ کتابی متن استعمال کر رہے ہیں برقیانے کے لیے یا اسکین متن ؟
میرے پاس کلیاتِ مومن کا نسخہ تو نہیں ہے، لیکن اگر ایبٹ آباد، راولپنڈی/اسلام آباد یا گرد و نواح میں کسی کے پاس ہو اور وہ عاریتاً فراہم کر سکیں، تو میں اسے سکین کر سکتا ہوں۔آپ تمام اراکین جن کے پاس کلیاتِ مومن ذاتی طور پر موجود ہو یا دسترس رکھتے ہوں ، اسکین متن فراہم کر سکیں
فرخ بھائی ، لگتا ہے آپ کو اکیلے ہی جنت حاصل کرنا ہوگی فی الحال تو صرف اعجاز انکل آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں ۔
البتہ ممکن ہے کوئی رکن دستیاب کر لائیں کلیات تو پھر آپ کو جنت میں شراکت کرنا پڑے گی ۔
بہت شکریہ سیدہ - میں اکیلا ہی اگر جہنم جھیل سکتا ہوں تو اکیلا جنت بھی جھیل سکتا ہوں - لیکن چونکہ جنت میں بہت کم لوگ ہوں گے اس لیے میرے لیے جہنم ہی ٹھیک ہے - کیونکہ ساری رونقیں تو جہنم میں ہی ہوں گی -