میر مہدی مجروح کل نشہ میں تھا وہ بُت مسجد میں گر آجاتا - میرمہدی مجروح

کاشفی

محفلین
غزل
(جناب میر مہدی صاحب مجروح دہلوی مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
کل نشہ میں تھا وہ بُت مسجد میں گر آجاتا
ایماں سے کہو یارو! پھر کس سے رہا جاتا
مردے کو جلا لیتے، گرتے کو اُٹھا لیتے
اک دم کو جو یاں آتے تو آپ کا کیا جاتا
یہ کہیئے کہ دھیان اُس کو آتا ہی نہیں، ورنہ
محشر سے تو سو فتنے وہ دم میں اُٹھا جاتا
محفل میں مجھے دیکھا تو ہنس کے لگے کہنے
آنے سے ہر اک کے ہے صحبت کا مزا جاتا
ایذائیں یہ پائی ہیں ،مقدور اگر ہوتا
میں رسم تعشق کو ، دنیا سے اُٹھا جاتا
کیوں پاس مرے آکر یوں بیٹھے ہو منہ پھیرے
کیا لب ترے مصری ہیں ، میں جن کو چبا جاتا
کیا جلوہ نما وہ مہ ، کوٹھے پہ ہوا آکر
کچھ آج سویرے سے سورج ہے چھپا جاتا
یہ کاہشیں کیوں ہوتیں گھبرا کے اگر یہ دل
پہلو سے نکل جاتا ،آرام سا آجاتا
اچھا ہوا محفل میں مجروح نہ کچھ بولا
وہ حال اگر کہتا تو کس سے سُنا جاتا
 

کاشفی

محفلین
غلطی سی دوبارہ شیئر کررہا ہوں۔پڑھنے کے لیئے شکریہ۔ خوش رہیئے۔

غزل
(میر مہدی مجروح دہلوی )
کل نشہ میں تھا وہ بُت مسجد میں گر آجاتا
ایماں سے کہو یارو! پھر کس سے رہا جاتا

مردے کو جلا لیتے، گرتے کو اُٹھا لیتے
اک دم کو جو یاں آتے تو آپ کا کیا جاتا

یہ کہیئے کہ دھیان اُس کو آتا ہی نہیں، ورنہ
محشر سے تو سو فتنے وہ دم میں اُٹھا جاتا

محفل میں مجھے دیکھا تو ہنس کے لگے کہنے
آنے سے ہر اک کے ہے صحبت کا مزا جاتا

ایذائیں یہ پائی ہیں ،مقدور اگر ہوتا
میں رسم تعشق کو ، دنیا سے اُٹھا جاتا

کیوں پاس مرے آکر یوں بیٹھے ہو منہ پھیرے
کیا لب ترے مصری ہیں ، میں جن کو چبا جاتا

کیا جلوہ نما وہ مہ ، کوٹھے پہ ہوا آکر
کچھ آج سویرے سے سورج ہے چھپا جاتا

یہ کاہشیں کیوں ہوتیں گھبرا کے اگر یہ دل
پہلو سے نکل جاتا ،آرام سا آجاتا

اچھا ہوا محفل میں مجروح نہ کچھ بولا
وہ حال اگر کہتا تو کس سے سُنا جاتا
 

کاشفی

محفلین
بهائی آپ کن کی بات کرتے ہو میں تو ان کی بات کی تهی -
بھائی شاعر صاحب! آپ شاعر لوگ صحیح نہیں ہوتے ہیں۔۔۔ جب شاعری کا مزا آتا ہے تو آپ لوگ اِن کن اُن فاعلین فاعلین میں الجھا دیتے ہیں یہ صحیح بات نہیں ہے۔۔ آنے والا مزا دماغ میں ہی مقفل ہوجاتا ہے اس طرح۔۔دز از ناٹ فیئر۔۔
 

عظیم

محفلین
بھائی شاعر صاحب! آپ شاعر لوگ صحیح نہیں ہوتے ہیں۔۔۔ جب شاعری کا مزا آتا ہے تو آپ لوگ اِن کن اُن فاعلین فاعلین میں الجھا دیتے ہیں یہ صحیح بات نہیں ہے۔۔ آنے والا مزا دماغ میں ہی مقفل ہوجاتا ہے اس طرح۔۔دز از ناٹ فیئر۔۔

آپ نے ایک ہیں اضافی لگا دی ہوتے ہی کب ہیں ؟ ویل آئی ول تهنک اباوٹ دیٹ اف آئی گوٹ سم ٹائم نئیں تے آپی سمجهدے پهرنا ساڈهی چوتهی زبان وی -
 

عظیم

محفلین
چلتا ہوں بهائی ورنہ مہدی صاحب تو خیر نہیں آپ ضرور ناراض ہو جائیں گے میری اس شاعری سے -
 
Top