کل پاکستان محفل مشاعرہ گوجرانوالہ کا انعقاد

فخرنوید

محفلین
IJM-24b.jpg

mehfil-e-mushaira.jpg

گوجرانوالہ جو کہ پہلوانوں اور کھانوں کے لحاظ سے مشہور ہے۔ چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایک ادبی محفل منعقد کی گئی۔جس کا نام کل پاکستان محفل مشاعرہ تھا۔ اس محفل کی صدارت جناب آر پی او گوجرانوالہ ذوالفقار احمد چیمہ نے کی جن کی شاعری پر حاضرین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔ قوم کی تعمیری و مثبت سوچ کو بیدار کرنے، عوام کے شعور کو اجاگر کرنے، نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنے اور تہذیب یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے ادبی محفلوں اور مشاعروں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بات ڈی آئی جی گوجرانوالہ ذوالفقار احمد چیمہ نے گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت کے زیراہتمام ہونے والے کل پاکستان محفل مشاعرہ میں صدارتی خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر محمد اکرم بادشاہ، نائب صدور ملک ظہیر الحق، محمد فیصل افضل، سابق صدور، اراکین مجلس عاملہ کے علاوہ ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر) محمد شعیب، ایس پی سٹی محمد اویس، ایس پی سول لائن اطہر وحید، سرکاری و سول حکام، معززین شہر بھی کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ کل پاکستان محفل مشاعرہ میں ممتاز شعراء، انور مسعود، سرفراز شاہد، ڈاکٹر انعام الحق جاوید، خالد مسعود، فیض الحسن ناصر، قمر رضا شہزاد، رخسانہ نور، صوفیہ بیدار، سید انصر، عتیق الرحمان صفی، ڈاکٹر سعید اقبال سعدی، عرفانہ امر، جان کاشمیری، انصر علی انصر، سید اصغر انیس، عمران اعظم رضا، غلام عباس اور سیف بھٹی نے اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین کو بے حد محفوظ کرایا۔ محفل مشاعرہ میں صدر محفل ڈی آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے بھی گوجرانوالہ میں پہلی بار اپنا منظوم کلام سنا کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا اور شعراء نے اپنے اپنے کلام سے محفل کو کشت زعفران بنائے رکھا۔ اس طرح یہ محفل رات گئے تک جاری رہی۔
 

فخرنوید

محفلین
ردی والے کو بیچ دیں شاید اب کچھ کام آجا ئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے مجھے تو بہت لطف آیا یہ مشاعرہ سن کر ایک پل کو بھی خمار نہیں چھایا نیند نہیں آئی۔
جناب انور مسعود کے کلام اور جملوں نے تو میدان مار لیا تھا۔
اس کے علاوہ منصب صدارت والوں کے جملوں کا کیا کہنا۔ "صدر! کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے"

کوشش کروں گا یہ مشاعرہ آپ لوگوں کے لئے کہیں اپ لوڈ کر دوں ۔ تین گھنٹے کا دورانیہ ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
جناب بس تھوڑا سا انتظار اور کرنا پڑے گا کیونکہ مجھے اللہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے جس وجہ سے مصروف ہوں لیکن وعدہ وفا ہو گا انشا للہ
 

شاہ حسین

محفلین
شکریہ جناب فخر نوید صاحب ۔
مُبارک ہو او۔ل توآپ کے شہر میں مشاعرہ کے انعقاد پر اور ساتھ رحمت کے نزول پر ۔ :)
 
Top