ابن انشا کل چودھویں کی رات تھی۔۔۔۔۔(ابن انشا)

adilch

محفلین
کل چودھویں کی رات تھی۔۔۔۔۔(ابن ان

http://nahiadil.blogspot.com/2005/08/blog-post_28.html

-------------------------------------------------------------------------------------------------
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا


کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرہ تیرا

ہم بھی وہیں موجود تھے، ہم سے بھی شب پوچھا کیے
ہم ہنس دیئے، ہم چپ رہے، منظور تھا پردہ تیرا

اس شہر میں کس سے ملیں، ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
ہر شخص تیرا نام لے، ہر شخص ہے دیوانہ تیرا

کوچی کو تےرے چھوڈ کر، جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل تیرے، پربت تیرے، بستی تیری، صحرا تیرا

ہم اور رسمِ بندگی،آشفتگی،اوفتگی
احسان ہے کیا کیا تیرا، اے حسن بے پروا تیرا

دو اشک جانے کس لئے، پلکوں پہ آکے ٹک گیے
الطاف کی بارش تیری، اکرام کا ردیا تیرا

اے بے دریغ و بے ایماں! ہم نے کبھی کی ہے فغاں؟
ہم کو تیری وحشت سہی، ہم کو سہی سوادا تیرا

ہم پر یہ سختی کی نظر، ہم ہیں فقیرِ رہگزر
رستہ کبھی روکا تیرا؟ دامن کبھی تھاما تیرا؟

ہاں ہاں تےری صورت حسیں! لیکن تو ایسا بھی نہیں
اس شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا تیرا

بے درد سننی ہو تو چل، کہتا ہے کیا اچھی غزل
عاشق تیرا، رسوا تیرا، شاعر تیرا، انشاء تیرا

کسی لگی مجھے تو یہ بہت پسند ہے۔۔۔۔۔ :wink:
 

منہاجین

محفلین
کوچی یا کوچہ؟

ہم ہنس دیئے، ہم چپ رہے، منظور تھا پردہ تِرا

لیکن ہم ہنس کے چپ نہیں ہونے والے، ابھی کہے دیتے ہیں کہ اپنی اِملاء پر توجہ دو تاکہ آپ کا اِظہارِ مدعا بآسانی قارئین کے پلے پڑ سکے۔

کوچی کو تےرے چھوڈ کر، جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل تیرے، پربت تیرے، بستی تیری، صحرا تیرا

کو یوں لکھنے کی عادت ڈالیں:

کوچے کو تیرے چھوڑ کر، جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل ترے، پربت ترے، بستی تری، صحرا ترا


ویسے بہت زبردست اِنتخاب ہے آپ کا۔ میرے ایسے تبصرے پر ناک منہ نہیں بسورنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تو چلتی ہے تجھے اُونچا اُڑانے کے لئے :wink:
 

adilch

محفلین
ج

نہیں ایسی بات نہیں۔۔۔اصل میں مجھے ٹاپنگ کی عادت نہیں اور بٹن علط پریس ہوجاتے ہیں :shock:
 

منہاجین

محفلین
ٹاپنگ

adilch نے کہا:
نہیں ایسی بات نہیں۔۔۔اصل میں مجھے ٹاپنگ کی عادت نہیں اور بٹن علط پریس ہوجاتے ہیں :shock:

ہمارے ساتھ رہیں گے تو خود ہی عادتیں سیدھی ہو جائیں گی۔ ویسے اگر آپ ٹاپنگ کی بجائے ٹائپنگ کی کوشش کریں تو بات جلدی بن سکتی ہے۔ :idea:
 

جیسبادی

محفلین
میرے خیال میں انگریزی الفاظ کو اردو میں ڈھالنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ یہ ہمارے آباء کا طریقہ رہا ہے۔ مثلاً میں "کمپوٹر" لکھتا ہوں۔ کچھ انگریزی الفاظ میں "ی" کا حرف بہت بار لکھنا پڑتا ہے۔ مثلاً انگریزی لفظ "لائیسینس"لکھنا میرے لیےخاصا دشوار ہے، اچھا ہو کہ ہم اسے اردو میں یوں "لاسانس" لکھیں۔
 

سیفی

محفلین
زکریا بھائی !
“لا سانس “سے آپ کو سانس پھول جانے کا خطرہ کیوں لاحق ہو گیا۔
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

بہر حال لا ئیسینس کے لئیے “لا سانس“ کی بجائے “لے سانس“ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہو گا۔
مگر شرط وہی ہے کہ آہستہ لینا ہو گا ورنہ آفاق کی شیشیہ گری کا کوئی بھروسہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
 

ثناءاللہ

محفلین
سیفی نے کہا:
“لا سانس “سے آپ کو سانس پھول جانے کا خطرہ کیوں لاحق ہو گیا۔
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

:roll:

جب سانس پھول رہا ہو تو آہستہ لینا دشوار ہوتا ہے لیکن پھر بھی “لا سانس“ سے بدر جہاں بہتر ہے جہاں زندہ رہنا ناممکن ہے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کل چودھویں کی رات تھی، شب بھر رہا چرچا تیرا
کچھ نہ کہا یہ چاند ہے، کچھ نہ کہا چہرا تیرا

ہم بھی وہیں موجود تھے، ہم سے بھی سب پوچھا کیے
ہم ہنس دیئے، ہم چُپ رہے، منظور تھا پردا تیرا

اس شہر میں کِس سے مِلیں، ہم سے تو چُھوٹیں محفلیں
ہر شخص تیرا نام لے، ہر شخص دیوانہ تیرا

کُوچے کو تیرے چھوڑ کے جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل تیرے، پربت تیرے، بستی تیری، صحرا تیرا

تُو باوفا، تُو مہرباں، ہم اور تجھ سے بدگماں؟
ہم نے تو پوچھا تھا ذرا، یہ وصف کیوں ٹھہرا تیرا

بے شک اسی کا دوش ہے، کہتا نہیں خاموش ہے
تو آپ کر ایسی دوا، بیمار ہو اچھا تیرا

ہم اور رسمِ بندگی؟ آشفتگی؟ اُفتادگی؟
احسان ہے کیا کیا تیرا، اے حسنِ بے پروا تیرا

دو اشک جانے کِس لیے، پلکوں پہ آ کر ٹِک گئے
الطاف کی بارش تیری اکرام کا دریا تیرا


اے بے دریغ و بے اَماں، ہم نے کبھی کی ہے فغاں؟
ہم کو تِری وحشت سہی، ہم کو سہی سودا تیرا

ہم پر یہ سختی کی نظر، ہم ہیں فقیرِ رہگزر
رستہ کبھی روکا تیرا دامن کبھی تھاما تیرا

ہاں ہاں تیری صورت حسیں، لیکن تُو اتنا بھی نہیں
اس شخص کے اشعار سے شہر ہوا کیا کیا تیرا

بے درد، سننی ہو تو چل، کہتا ہے کیا اچھی غزل
عاشق تیرا، رسوا تیرا، شاعر تیرا، اِنشا تیرا
(ابن انشاء)
 
Top