SohaibAhmadu
محفلین
السلام علیکم، دوستوں میں کمپیوٹر آپریٹرز کی نوکری میں دلچسپی رکھتا ھوں،، کوئی بتا سکتا ہے کہ کون کون سے پروگرام کا علم ہونا چاہیے،،
تابش بھائی اگر وقت اجازت دے تو اس بارے کچھ تفصیل لکھ دیجئے گا ۔نیٹ ورکنگ کا بنیادی علم
تجربہ باضابطہ ثبوت کے ساتھ فائدہ دیتا ہے۔ابتدا میں کورس کر لیا جائے تو بعد میں آسانی رہتی ہے۔بہتر ہے کہ کسی اچھی شہرت کے حامل (ترجیحاً سرکاری یا متعلقہ بورڈ سے الحاق شدہ نجی) ادارے سے چھ ماہ یا زیادہ عرصے کا کوئی ڈپلومہ کورس کر لیا جائے۔ کاغذ کا ٹکڑا ہی سہی لیکن صلاحیت کا باضابطہ ثبوت ضروری ہے۔ کمپیوٹر آپریٹر کا کام مائیکرو سافٹ آفس اور ونڈوز پر چھوٹے موٹے کام کرنے سے لے کر اوریکل جیسے ڈیٹابیس سافٹویئر میں ڈیٹا انٹری تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کورس کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی انٹرنیٹ (یوٹیوب) پر موجود کورسز سے سیکھ لیا جائے/ جاتا رہے۔