کمپیوٹر آپریٹرز کو کونسے پروگرام کا تجربہ ھونا چاہیے،،،

SohaibAhmadu

محفلین
السلام علیکم، دوستوں میں کمپیوٹر آپریٹرز کی نوکری میں دلچسپی رکھتا ھوں،، کوئی بتا سکتا ہے کہ کون کون سے پروگرام کا علم ہونا چاہیے،،
 
و علیکم السلام
ویسے تو کمپیوٹر آپریٹر کی جاب ڈسکرپشن مختلف کمپنیز میں مختلف ہوتی ہے. لیکن بنیادی طور پر ان سافٹ وئیرز کا استعمال آنا چاہئے.
مائیکرو سافٹ ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ
ونڈوز انسٹالیشن
نیٹ ورکنگ کا بنیادی علم
ضرورت کے مطابق فوٹو شاپ
 
اردوساگر

محفلین
تھوڑی بہت سیکھ لیں
جیسے ایم ایس آفس ، انٹرنیٹ مع ای میل کے استعمال
باقی خوشامدی اور چمچہ گری کے ہنر مندی آگئی تو پھر وارے نیارے
ھھھھ
ویسے بھڑو!
اتنا آسان نہیں ہے آپ سوچ رہے ہونگے کہ کمپیوٹر آپریٹر کاکام بڑا آسان ہے؟ سیکریٹریوں والا سارا کام کرنا پڑے گا
 
دوست

محفلین
بہتر ہے کہ کسی اچھی شہرت کے حامل (ترجیحاً سرکاری یا متعلقہ بورڈ سے الحاق شدہ نجی) ادارے سے چھ ماہ یا زیادہ عرصے کا کوئی ڈپلومہ کورس کر لیا جائے۔ کاغذ کا ٹکڑا ہی سہی لیکن صلاحیت کا باضابطہ ثبوت ضروری ہے۔ کمپیوٹر آپریٹر کا کام مائیکرو سافٹ آفس اور ونڈوز پر چھوٹے موٹے کام کرنے سے لے کر اوریکل جیسے ڈیٹابیس سافٹویئر میں ڈیٹا انٹری تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کورس کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی انٹرنیٹ (یوٹیوب) پر موجود کورسز سے سیکھ لیا جائے/ جاتا رہے۔
 
نکتہ ور

تجربہ باضابطہ ثبوت کے ساتھ فائدہ دیتا ہے۔ابتدا میں کورس کر لیا جائے تو بعد میں آسانی رہتی ہے۔
 
سلام ۔۔
کمپیوٹر آپریٹر کے کام کرنے کے لئے ہم عام طور پر یہی کہتے ہیں کہ اسے مایئکروسافٹ کے آفس فوٹو شاپ وغیرہ کا تجربہ ہونا چاہیئے ۔آج کل یہ ٹرینڈ عام نہیں ہے ۔۔
آج کل کمپیوٹر آپریٹر ڈیٹا کبھی بھی آفس میں ٹائپ نہیں کرتا۔۔۔ میڈیکل سٹور ۔۔ یوٹیلٹی سٹورز جیسی جگہوں پر بھی اب اپنے ان کے بنائے گئے ڈئزائین کروائے گئے سافٹ ویر چلائے جاتے ہیں ۔۔
مگر ان سافٹ ویرز کو سیکھنے کا اسی لئے کہا جاتا ہے کیوں کہ یہی سافٹ ویئرز ان بیسک سافٹ ویئرز کی کی ہوتے ہیں ۔۔
بس یوں سمجھ لیں کہ کمپیوٹر آپریٹر ایک ہیلپر ہوتا ہے ۔۔۔ جسے وقت پڑنے پر کوئی کام بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔۔ اس لئے بس کمپیوٹر آنا چاہیئے ۔۔ اور جتنا آتا ہو اس پر اعتماد ہونا چاہئیے ۔۔
 
SohaibAhmadu

محفلین
بہت خوب، بھائی میں سوچ رہا ہوں کہ کہیں کورل ڈرا کا ھی نہ پوچھ لیں،،،
QUOTE="محمد تابش صدیقی, post: 1819152, member: 12202"]و علیکم السلام
ویسے تو کمپیوٹر آپریٹر کی جاب ڈسکرپشن مختلف کمپنیز میں مختلف ہوتی ہے. لیکن بنیادی طور پر ان سافٹ وئیرز کا استعمال آنا چاہئے.
مائیکرو سافٹ ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ
ونڈوز انسٹالیشن
نیٹ ورکنگ کا بنیادی علم
ضرورت کے مطابق فوٹو شاپ[/QUOTE]
ب
 
وجی

لائبریرین
سافٹ وئیر کے بارے میں تو باقی سب کافی کچھ کہ چکے
لیکن میرے خیال میں کمپیوٹر آپریٹر کو ہر حالات کے لیئے تیار رہنا چاہیئے اور کسی بھی اطلاقیہ کو استعمال کو سمجھنے کی صلاحیت آنی چاہیئے ۔
باقی تو مشق کرتے کرتے آ ہی جاتاہے ۔
پرنٹ کرنا اور پرنٹر کو نیٹورک پر استعمال کرنا بھی آنا بہت ضروری ہے ۔
 
Top