کمپیوٹر کس کام کے لیے بنایا گیا تھا؟

خواجہ طلحہ

محفلین
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آج کا یہ کمپیوٹر جس کو ہم لاتعداد مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کا بنانے کا مقصد کیا تھا؟
سب سے پہلا الیکٹرانک کمپیوٹر دوسری عالمی جنگ کے دوران بنایا گیا تھا۔اور اس کا مقصد امریکن افواج کی نشانہ بازی میں مدد کرنا تھا۔​
پہلا الیکڑونک کمپیوٹر ENIAC جو کہ 1944 تا 46 کے دوران پنسلوانیا میں تیار کیا گیا تھا۔​
یہ وہ دور تھاجب امریکی فوج نے سینکڑوں کے تعداد میں ریاضی دان خواتین کو ملازمت دی تھی،جو کہ کمپیوٹر کے متبادل کے طورپر کام کرتی تھیں۔اور فوجی ہتھیارو ں کے لیے Ballistics ٹیبلز بناتی تھیں۔​

ENIAC بنائے جانے کے بعد یہی کام جو کہ انسانی کمپیوٹر کرتےتھے اب الیکٹرونک کمپیوٹر سے لیا جانے لگا تھا



دلچسپی رکھنے والے احباتے ذیل کے ربط پر کمپیوٹر کے باپ دادا کا دور دیکھ سکتے ہیں۔
http://ftp.arl.mil/~mike/comphist/

 

arifkarim

معطل
ہر ٹیکنالوجی اپنے اوائل میں عموماً جنگی مقاصد کیلئے بنائی جاتی ہے۔ یہ جو موبائل فونز ہیں نا، یہ بھی کسی زمانہ میں واکی ٹاکی جیسے آلات کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔
 

فہیم

لائبریرین
پتنگ بازی بھی غالباً جنگ میں ایجاد ہوئی تھی۔
اور آپ کا یہ انٹرنیٹ بھی ایک سرد جنگ کی پیداوار ہے۔
 
Top