السلام علیکمیہ دھاگہ کمپیوٹر سیکھانے پر مبنی ہے جن اساتذہ کو دلچسپی ہو تشریف لایں شکریہ ۔ پہلے استاد نایاب جی پہلا شاگرد میں آغاز ہوا گیا اساتذہ کرام نصاب بھی بتایں شکریہ
پہلے آپ بتائیں کہ آپ کیا سکھائیں گے؟
السلام علیکمزبردست کام کیا ہے امین جی
میرا بھی نام شاگردوں مین شامل کر لیں
ویسے نایاب جی امین جی نے استاد ٹھیک ہی چنا ہے
مجھے بھی گرافکس سکھائیں
ان سے تو ایک ہی چیز سیکھی ہے میں نے
ہمت نہیں ہارنا
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
محترم عزیز امین جی اپنی معصومیت سے مجھے استاد بنا بیٹھے ہیں ۔
سچ تو یہ ہے کہ میں خود اس محفل اردو میں کچھ سیکھنے آیا ہوں۔
اور انشااللہ یہاں موجود سب محترم علم و فضل کی حامل ہستیاں
سیکھانے میں کمی نہیں کرتی ہیں ۔
میں بھی سیکھ ہی جاؤں گا ۔ انشااللہ
گرافکس تو مجھے علم نہیں ہے ۔۔ میں تو چھاپہ مار ہوں ۔
جس کسی کا بنایا کارڈ مجھے اچھا لگے اسے پہلی فرصت میں چوری کر لیتا ہوں۔
اور پینٹ میں اسے ایڈٹ کر کے آفس کے پاور پواٰنٹ سے اردو تحریر لکھ کر
اینیمیٹر میں اکٹھا کر کے کارڈ بنا لیتا ہوں ۔ اور کسی دوست ساتھی کی خوشی شٰیر کر لیتا ہوں۔
اگر آپ سیکھنا چاہیں تو اک مفصل دھاگہ لکھ دوں گا ۔
اللہ آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
سدا خوش رہیں آمین
محترم جناب فہیم بھاٰیی نے کتنا پیارا جملہ لکھا ہے
کہ وہ آپ سے بنا آپ کے سکھائے
کامیاب زندگی گزارنے کا اک اہم اصول سیکھ گئے ۔
سچ کہا فہیم بھائی نے کہ ہمت ہارنے والے ناکام ہو جاتے ہیں ،
اب آپ سے وہ سیکھے ہیں تو آپ بھی اک اصول یاد رکھیں کہ
توجہ اک وقت میں اک مقصد پر مرکوز رکھیں ۔
اور کوشش جستجو سے اسے حاصل کر کے دوسری طرف متوجہ ہوں ۔
آپ کمپیوٹر سیکھنے سے ڈرائینگ سیکھنے پر
پھر ڈرائینگ سے چھلانگ لگا کر انگریجی پر
پھر انگریجی سے اک دم کمپیوٹر گیمز پر
اور پھر حدیث رسول علیہ السلام و الصلوات لکھ کر
سیکھنے کا دروازہ بند کر دیا ،۔
میرے محترم اللہ نے انسان کو سیکھنے کی حس سے نوازا ہوا ہے ۔
کوئی زبردستی کسی کو علم گھول کر نہیں پلا سکتا ۔
یہ طالب علم پر ہے کہ وہ کیا علم حاصل کرنا چاہتا ہے ۔۔
استاد اور بزرگ تو ہمیشہ اپنا علم عام رکھتے ہیں ۔۔
مجھے لگتا ہے آپ کو لیکچر ہی دے دیا بنا استاد ہوتے ہوئے بھی ۔
لیکن مجھے یقین ہے آپ ناراض نہیں ہوں گے ۔۔
کیونکہ آپ سچ میں عزیز و امین ہیں ۔۔ ماشااللہ
اللہ سدا آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
نایاب
السلام علیکم
میں نے سیکھنا ہے امین جی سے کہ اپنے مطالبے کیسے منوائے جاتے ہیں
السلام علیکمبہت خوب نایاب صاحب
آسانی سے سمجھ آنے والی اور بہت کارآمد باتیں لکھیں آپ نے
السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
اللہ سدا آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
بہت مشکورو ممنون ٹھہروںگا اگر آپ مجھے بھائی کا درجہ عطا کر دیں ۔
یا پھر صاحب کے بجائے صرف نایاب سے مخاطب کر لیا کریں ۔
اللہ تعالی آپ کے ان سب خوابوں کو تکمیل کا درجہ عطا کرے
جو قلب فہیم میں روشن ہیں آمین
نایاب
اساتذہ نہیں آرہے ہیں اس لیے ایک ۔ حدیث۔ ہم میں سے بہترین مسمان وہ جو علم سیکھے اور سیکھائے