کم ریزولیوشن اور فائرفاکس پر استعمال کے لیے موزوں سٹائل!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کم ریزولیوشن کا ڈسپلے یا فائرفاکس براؤزر کا استعمال کرنے والے دوست اکثر اس بات کی شکایت کرتے آئے ہیں کہ فورم کا پیج براؤزر میں پورا نظر نہیں آتا اور سکرول بار کے پرابلم بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے ایک مقررہ چوڑائی (fixed width) کا سٹائل Default Fixed تیار کیا ہے۔ اس کی چوڑائی 760 پکسل پر فکسڈ رہتی ہے۔ اوپر والی نیویگیشن بار کو اس چوڑائی میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے میں نے چند کم استعمال ہونے والے روابط کو اس میں سے نکال دیا ہے۔ آپ کو اگر اس سٹائل کے استعمال میں کوئی دشواری پیش آئے تو ضرور بتائیں۔

اس سٹائل کا ڈیمو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

والسلام
 

بلال

محفلین
ڈیفالٹ فکسڈ سٹائل سلیکٹ کرنے سے پوسٹ کرنے والے کی تفصیل اوپر پھر نیچے اُس کی پوسٹ نظر آتی ہے۔۔۔ یعنی پہلے کی طرح نہیں کہ سائیڈ پر پوسٹ کرنے والے کی تفصیل نظر آئے۔۔۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ڈیفائل فکسڈ میں پوسٹ پہلے کی طرح ہی نظر آئے اور لاگ آؤٹ والی بار کو دو لائنوں میں کر دیا جائے۔ جس سے سارے لنک بھی مل جائیں گے اور مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔۔۔شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فکسڈ سٹائل کے لیے ممبر کی انفارمیشن پوسٹ کے اوپر ہونا زیادہ بہتر ہے ورنہ پیغامات کے لیے بہت تھوڑی جگہ بچتی ہے۔
نیویگیشن بار میں سے نکالے گئے روابط کیلنڈر وغیرہ کے ہیں جو ویسے بھی زیادہ استعمال نہیں ہوتے۔
 

بلال

محفلین
فکسڈ سٹائل کے لیے ممبر کی انفارمیشن پوسٹ کے اوپر ہونا زیادہ بہتر ہے ورنہ پیغامات کے لیے بہت تھوڑی جگہ بچتی ہے۔
نیویگیشن بار میں سے نکالے گئے روابط کیلنڈر وغیرہ کے ہیں جو ویسے بھی زیادہ استعمال نہیں ہوتے۔

ویسے اگر آپ ڈیفالٹ سٹائل 800*600 پر کر کے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کتنی جگہ بچتی ہے۔ میں 800*600 استعمال کرتا ہوں لیکن جگہ کافی مناسب ہے اتنی بھی کم نہیں۔۔۔ باقی جیسے آپ کی مرضی۔۔۔
 
Top