شفیق خلش :::::: کم سِتم اُن پہ جب شباب آیا ::::::Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین



غزل
کم سِتم اُن پہ جب شباب آیا
ذوق و شوق اپنے پر عتاب آیا

کیا کہیں کم نہ کچھ عذاب آیا
درمیاں جب سے ہے حجاب آیا

تب سِتم اُن کے کب شمُار میں تھے
پیار جب اُن پہ بے حساب آیا

منتظر ہم تھے گفتگو کے ، مگر
ساتھ لے کر وہ اجتناب آیا

خُونِ دل سے لکھا جو مَیں نے اُسے!
مثبت اُس کا کہاں جواب آیا

خواہشِ دِل لئے تھا نامہ مِرا
التفات اُس سے کیا، عذاب آیا

دل سے مجبُور ہو کے در پہ اُسی
آج پھر آدمی خراب آیا

لا تعلّق ہُوا وہ تب ہی خلش!
لب پہ جب اُس کے! جی، جناب آیا

شفیق خلؔش


 
Top