کنڈل کے لیے ای بک میں مسئلہ

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
میں نے کنڈل کے لیے ایک ای بک یونی کوڈ اردو سے بنائی ہےmobi مگر کنڈل میں اردو جملوں کی ترتیب ہی بدل جاتی ہے اور یونی کوڈ فونٹس ایمبڈ کرنے کے باوجود کام نہیں کررہے۔
کوئی حل بتادیں؟
 

تلمیذ

لائبریرین
کاش قیصرانی, شریک محفل ہوتے تو وہ یقینآ آپ کی مدد کر کے خوش ہوتے۔ لیکن افسوس کہ وہ ہماری محفل کے محض چند احباب کے رویے کی بنا پر روٹھ کراپنے چاہنے والے تمام پرستاروں کو سزا دے رہے ہیں۔
 

موجو

لائبریرین
اوہو قیصرانی بھائی کے روٹھنے کا حادثہ کب ہوا؟
ان کا کوئی ای میل، فیس بک آئی دی ہو تو ان باکس کردیں؟
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے پتہ یہ چلتا ہے کہ کنڈل عربی سپورٹ نہیں کرتا اس لئے دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانیں اس میں نہیں چل پاتی۔

دو لنکس یہ دیکھیے۔ ایک، دو

ایک صاحب کہتے ہیں:

کوڈ:
thabet says:
thank you all for Support
Finally, I found a way to display books in Arabic!
1-Convert the file to Word
2-Then use the send to kindle in the desktop
3-Is directly converts to AZW3
 

موجو

لائبریرین
مجھے بھی اسی طرح کا معاملہ پیش ہے جیسا وہاں کہا جارہا
ہذا کتاب جمیل
اس کو واقعی اس طرح تبدیل کردیتا ہے۔
جمیل کتاب ہذا
 

موجو

لائبریرین
اب تک ۲ مشہور کمپنیوں کے RTL سپورٹڈ ماڈل معلوم ہوئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ یہاں سے ملنا مشکل ہیں ہاں کوئی پاکستان سے باہر کا دوست ھدیہ کرنا چاہے۔
ایک ہے Pocketbook 912 اور
دوسرا
Onyx Boox M92s
 
اب تک ۲ مشہور کمپنیوں کے RTL سپورٹڈ ماڈل معلوم ہوئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ یہاں سے ملنا مشکل ہیں ہاں کوئی پاکستان سے باہر کا دوست ھدیہ کرنا چاہے۔
ایک ہے Pocketbook 912 اور
دوسرا
Onyx Boox M92s
Pocketbook 912 علی ایکسپریس پر 55 $ کی موجود ہے، پاکستان فری شپنگ ہے۔
 
Top