فرخ منظور

لائبریرین
کوئي محرم نہيں ملتا جہاں ميں
مجھے کہنا ہے کچھ اپني زبان ميں

قفس ميں جي نہيں لگتا کسي طور
لگا دے آگ کوئي آشياں ميں

کوئي دن بوالہوس بھي شاد ہو ليں
دھرا کيا ہے اشاراتِ نہاں ميں

کہاں انجام آپہنچا وفا کا
گھلا جاتا ہوں اب کے امتحاں ميں

دلِ پر درد سے کچھ کام لوں گا
اگر فرصت ملي مجھ کو جہاں ميں

بہت جي خوش ہوا حالي سے مل کر
ابھي کچھ لوگ باقي ہيں جہاں ميں
 

فاتح

لائبریرین
واہ فرخ صاحب! غزلیں بھی ڈھونڈ کر نون میم راشد اور 'اپنے' خیال کی موید لاتے ہیں;):grin:
 

Saraah

محفلین
کوئی محرم نہیں ملتا جہاں میں -الطاف حسین حالی

کوئی محرم نہیں ملتا جہاں میں -الطاف حسین حالی

کوئی محرم نہیں ملتا جہاں میں
مجھے کہنا ہے کچھ اپنی زباں میں

قفس میں جی نہیں لگتا کسی طور
لگا دے آگ کوئی آشیاں میں

کوئی دن بوالہوس بھی شاد ہو لیں
دھرا کیا ہے اشارات نہاں میں

کہیں انجام آ پہنچا وفا کا
گھلا جاتا ہوں اب کے امتحان میں

نیا ہے لیجیے جب نام اسکا
بہت وسعت ہے میرے داستاں میں

دل پر درد سے کچھ کام لوں گا
اگر فرصت ملی مجھ کو جہاں میں

بہت جی خوش ہوا حالی سے مل کر
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوب غزل ہے شکریہ پون۔ میں نے بھی یہ غزل پوسٹ کی تھی لیکن اس میں چھ اشعار تھے۔ ایک شعر کا اضافہ کرنے کے لئے بہت شکریہ!
 

Saraah

محفلین
اوہ ہ ہ ہ
تو پھر اسکو ڈیلیٹ کروا دیتے ہیں آپ اپنی والی میں وہ شعر شامل کردیں
شکریہ

اور اس کو ڈیلیٹ کر دیں
 

مغزل

محفلین
ار ے نہیں گڑیا رانی ، ڈیلیٹ کیوں۔ اسی میں ضم کردیتے ہیں ٹھیک،
جیتی رہو، بغیر غلطیوں کے غزل پیش کی ، ماشا اللہ ، بس کچھ جگہوں پر ( ِ) زیر لگنی رہ گئی۔
بہت خوب منے ، شاباش
 

مغزل

محفلین
ہممم۔۔ جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں تو لگانی چاہیے ،
اسے شاعری کے اصول میں اضافت کہتے ہیں ، کچھ لوگ زیرِ اضافت بھی کہتے ہیں۔
 

x boy

محفلین
ایکس بوائے کو پسندآیا
الطاف حسین حالی رحمۃ اللہ کی یہ بھی بہت خوب ہے
کیا مثالیں اور آزمائیشی باتیں بیان کی ہیں واہ واہ
شکریہ فرخ منظور بھائی
 
Top