کاشفی
محفلین
کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایس ایچ او جاں بحق،چار بچے،دو اہلکار زخمی۔
کوئٹہ (دنیا نیوز)کوئٹہ میں کلی عالمو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی محب اللہ جاں بحق ہو گئے، فائرنگ سے ایس ایچ او کے چار بچوں سمیت دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔
ایس ایچ او محب اللہ کلی عالمو کے قریب اپنی رہائش گاہ سے بچوں کو عید کی شاپنگ کرانے کیلئے گارڈ اور ڈرائیور کے ہمراہ بازار کی جانب آ رہے تھے کہ گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او محب اللہ انکے 4 بچے مصدق،منصور،مدثر،صفورسمیت کانسٹیبل محمد تاج اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر ایس ایچ او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ملزمان جائے وقوعہ پر موٹر سائیکل چھوڑ کر ایک گاڑی میں فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد 4بتائی جاتی ہے۔ پکڑے جانے والے موٹر سائیکل کا نمبر ایم بی 6561ہے جس کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،واقعہ میں جابحق ہونے والے ایس ایچ او کی میت کو پولیس لائن منتقل کردیا گیا جہاں انکی نماز ادا کی گئی۔