حمیرا عدنان
محفلین
کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 28 افراد شہید جبکہ 20 سے زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 28 افراد شہید جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعے میں 28 افراد شہید ہوئے ہیں جب کہ 20 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی سمیت 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ماخذ