تعارف کوئی بتلاؤ ، کہ ہم بتلائیں کیا

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
فیس بک پر مجھے بہت اچھے اچھے دوست ملے، ان میں سے ایک دوست ہیں جناب مبین افضل قادری صاحب
فیس بک کے ایک صوفی گروپ "محفلِ قلندر" میں ہماری جان پہچان ہوئی اور پھر یہ میرے گروپ "جوگی دا ڈیرہ" پر تشریف لائے اور یوں ہماری جان پہچان بہت ہی گہری دوستی میں بدل گئی
جیسے جیسے ہم بذریعہ چیٹ ایک دوسرے سے مزید متعارف ہوتے گئے میں ان سے متاثر ہوتا گیا
ویسے تو میں نے اپنے سب دوستوں کو اردو محفل جوائن کرنے کی ترغیب دی، مگر رجسٹرڈ ہونا صرف تین نے ہی پسند کیا
ان تین میں سے ایک مبین افضل بھائی ہیں
میرے سب سے اچھے دوست ، اور میرے سب سے پیارے بھائی، جن کی دوستی پر مجھے فخر ہے
ان کے بارے میں مجھے زیادہ تو معلومات نہیں باقی تعارف تو یہ اپنا خود دیں گے

جتنا مجھے پتا ہے وہ میں بتا دیتا ہوں

ان کا نام تو آپ کو پتا چل ہی چکا ہے مبین افضل قادری ہے، فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں،
 

مبین افضل

محفلین
نام محمد مبین افضل قادری
کنیت ابو الحسن
شہر فیصل آباد
تعلیم بی کام
پیشہ کمپیوٹر آپریٹر


چھوٹا غالب بھائی پر اللہ ہمیشہ اپنی رحمت فرمائے یہ بہت بہت اچھے انسان ہیں اور مجھے ہمیشہ ان سے بات کر کے ایک بات کا یقین ہوگیا ہے کہ اچھے دوست اللہ کی بہت بڑی نعمت اور رحمت ہوتے ہیں۔ اور اس بات کا بھی یقین ہوگیا ہے کہ اللہ کی رحمت انسان کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابو الحسن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

لگتا ہے فیصل آباد کے اراکین کی گنتی کراچی سے اراکین کی گنتی سے بازی لے جائے گی۔
 

مبین افضل

محفلین
تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ
مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں آپ جیسے اچھے لوگوں کی محفل کا حصہ بن گیا ہوں۔ الحمد اللہ ۔ آپ لوگ مجھے دعاوں میں یاد رکھیے گا۔
شمشاد مجھے امید بھی ہے اور میری کوشش بھی ہوگی کہ فیصل آباد کے اراکین کی تعداد اس محفل میں سب سے زیادہ ہو۔
الف عین سر کنیت سے کہلوانا مجھے اچھا لگتا ہے ۔ لیکن صرف ایک دو لوگ ہی مجھے میری کنیت سے پکارتے ہیں ورنہ سب مبین افضل ہی کہتے ہیں۔ آپ جیسے چاہیں اس چھوٹے بھائی کو یاد فرمائیں۔
 
Top