اِبنِ اُمید
محفلین
__________
کوئی تو بولے
کہ ہم کو اپنی سماعتوں پہ
یقین اَب کے نہیں رہا ھے
غنیم بازیگروں نے ایسے
ھے جھوٹ کا یاں رواج ڈالا
کہ سچ بھی ڈر کے سہم گیا ھے
کوئی تواُٹھے
کہ سچ کی حُرمت کی پاسبانی کا علم لے کر
خاموش شہروں کو پھر جگائے
کہ آس دیپک کی لَو کو اپنے حصار میں لے
غریب آنکھوں میں صبحِ نَو کی چمک سی جاگے
کہ ہم نے مدت سے ایسا منظر نہیں ھے دیکھا
کوئی تو آئے
کہ شہرِ ظلمت میں جگنو ؤں کا رواج ڈالے
کہ روشنی کو یقیں دلائے
جنوں کی فصلیں نئی اُگائے
یاں گُل رُتوں کو زوال نہ ہو
کہ زندگی یوں وبال نہ ہو
کوئی توجانے
کہ کچی بستی میں رہنے والے
شروع سے اب تک غریب کیوں ہیں؟
کہ اِن کے کھاتے منیم جی نے
غریبی آخر نصیب کیوں کی؟
کہ اِن کی سوچوں کی حد مقرر
یہ روٹیوں کی صلیب کیوں کی؟
کوئی تو سوچے
کہ ٹھنڈے چولھے میں خوں کا ایندھن
جلانے والوں کے خشک آنسو
اُجاڑ سوچوں بھری نگاہیں
دُعا میں اُٹھتے، لرزتے ہاتھوں
یقیں سے خالی لبوں کی پپڑی
سوال تھامے جمی رھے گی؟
ஜ۩۞۩ஜ اِبنِ اُمید ஜ۩۞۩ஜ
http://www.facebook.com/ibn.e.umeed
کوئی تو بولے
کہ ہم کو اپنی سماعتوں پہ
یقین اَب کے نہیں رہا ھے
غنیم بازیگروں نے ایسے
ھے جھوٹ کا یاں رواج ڈالا
کہ سچ بھی ڈر کے سہم گیا ھے
کوئی تواُٹھے
کہ سچ کی حُرمت کی پاسبانی کا علم لے کر
خاموش شہروں کو پھر جگائے
کہ آس دیپک کی لَو کو اپنے حصار میں لے
غریب آنکھوں میں صبحِ نَو کی چمک سی جاگے
کہ ہم نے مدت سے ایسا منظر نہیں ھے دیکھا
کوئی تو آئے
کہ شہرِ ظلمت میں جگنو ؤں کا رواج ڈالے
کہ روشنی کو یقیں دلائے
جنوں کی فصلیں نئی اُگائے
یاں گُل رُتوں کو زوال نہ ہو
کہ زندگی یوں وبال نہ ہو
کوئی توجانے
کہ کچی بستی میں رہنے والے
شروع سے اب تک غریب کیوں ہیں؟
کہ اِن کے کھاتے منیم جی نے
غریبی آخر نصیب کیوں کی؟
کہ اِن کی سوچوں کی حد مقرر
یہ روٹیوں کی صلیب کیوں کی؟
کوئی تو سوچے
کہ ٹھنڈے چولھے میں خوں کا ایندھن
جلانے والوں کے خشک آنسو
اُجاڑ سوچوں بھری نگاہیں
دُعا میں اُٹھتے، لرزتے ہاتھوں
یقیں سے خالی لبوں کی پپڑی
سوال تھامے جمی رھے گی؟
ஜ۩۞۩ஜ اِبنِ اُمید ஜ۩۞۩ஜ
http://www.facebook.com/ibn.e.umeed