کوئی عظیم کارنامہ ،بہترین یاداشت

7.gif

اللہ کریم سے ہم پر امید ہیں کہ آپ تمام محفلین خیر و عافیت سے ہنستی مسکراتی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
سال دو ہزار اٹھارہ تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ،
سال دوہزار اٹھارہ سے ہماری زندگی کے قیمتی ایام کی کئی خوبصورت خوشگوار یادیں وابستہ ہوئی ہیں
اور
کئی نئے دکھ اور غم سے بھی ہمارا آمنا سامنا ہوا ہے ۔
انسان کی زندگی میں آنے والے خوشی اور غمی کے لمحات سے ہمیں تجربہ ملتا ہے جو آئندہ آنے والے زندگی کے لیے بہترین مددگار اور معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔
ہمارا اس لڑی کو بنانے کا مقصد بھی کچھ یہی ہے کہ ہم اور آپ محفلین اپنا کارنامہ ، خوشگوار یاداشت یا پھر کوئی نصحیت آموز
یاداشت اس لڑی میں پیش کریں ۔
جس سے ہمیں اور تمام محفلین کو کچھ نا کچھ سیکھنے کا درس ملے ۔
 
کیا ہمیں اپنے اس صدمہ و غم کا دکھڑا پھر سے رونا پڑے گا جو آپ کی وعدہ خلافی سے ہمیں پہنچا تھا؟؟؟
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
جی بھیا ،
ہم یہ یہ لڑی بنائی ہی اس لیے ہے کہ یہاں اپنی آپ اور سب محفلین مکمل بھڑاس نکال سکتے ہیں ۔:p
 
کبھی دُکھ ملے، کبھی سُکھ ملے
یہی میرے رب کا نظام ہے
اتار چڑھاؤ سے بھرپور سال رہا۔ سال کے شروع میں حادثہ کے سبب پریشانی اٹھانی پڑی اور تین ماہ بیڈ پر گزارے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے اتنی استطاعت دی کہ مناسب وقت پر بہترین علاج کروا سکا اور زندگی معمول پر واپس آئی۔ الحمد للہ
دو ماہ کی تنخواہ کٹنے کی وجہ سے وقتی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تو وہیں دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے بہتر ملازمت کے ذریعہ رزق میں کشادگی بھی عطا فرمائی۔
الحمد للہ علیٰ کل حال
 
کبھی دُکھ ملے، کبھی سُکھ ملے
یہی میرے رب کا نظام ہے
اتار چڑھاؤ سے بھرپور سال رہا۔ جہاں ایک طرف سال کے شروع میں حادثہ کے سبب پریشانی اٹھانی پڑی اور تین ماہ بیڈ پر گزارے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے اتنی استطاعت دی کہ مناسب وقت پر بہترین علاج کروا سکا اور زندگی معمول پر واپس آئی۔ الحمد للہ
دو ماہ کی تنخواہ کٹنے کی وجہ سے وقتی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تو وہیں دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے بہتر ملازمت کے ذریعہ رزق میں کشادگی بھی عطا فرمائی۔
الحمد للہ علیٰ کل حال
ماشاءاللہ ،
اللہ کریم آپ کو بخیر و عافیت ہنستی مسکراتی زندگی عطا فرمائیں ۔آمین
بھیا سکھ دکھ تو ہماری زندگی کے دو اہم پہلو ہیں ۔ اصل حقیقت تو یہی ہے کہ انسان ہر حال میں صبر شکر سے وقت گزرے ،اللہ کریم کے پاس ہمارے دکھ اور غم کا بہترین اجر موجود ہوتا ہے ۔
 
Top