کورل ڈرا ایکس 6 ریلیز اور اس میں نستعلیق کی سپورٹ

fast_ismail

محفلین
میرے پاس X6 میں جب ڈائریکٹ اردو لکھیں تو اردو کی چھوٹی ”ی“ علیحدہ ہو جاتی ہے جبکہ عربی کی ”ي“ بالکل ٹھیک ہے۔ ویسے اگر کسی دوسری جگہ سے کاپی پیسٹ کریں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور اردو والی ”ی“ بھی ٹھیک رہتی ہے۔ چاہے نوٹ پیڈ میں ہی لکھ کر کاپی پیسٹ کریں تب بھی ”ی“ ٹھیک رہتی ہے۔ حالانکہ نوٹ پیڈ سے کوئی خاص فارمیٹنگ وغیرہ ساتھ کاپی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹ تحریر لکھ کر اگر اس کی اینکوڈنگ تبدیل کریں تو تب بھی ”ی“ کی شکل ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن اس طرح ”ی“ خودبخود عربی والی ”ي“ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
کیا اس کام کے لئے کوئی سیٹنگ وغیرہ کرنی پڑے گی یا پھر یہ کمی ابھی باقی ہے۔ اگر یہ کوئی کمی ہے تو پھر اس چیز کی اطلاع کورل والوں کو کرنی چاہئے کیونکہ باقی سب کچھ ٹھیک ہے صرف یہ ایک چھوٹی سی چیز نے سارا مزا کرکرا کر دیا ہے۔

بھائی صاحب آپ کی بات درست ہے
اس مسئلہ کا حل یہ ہے کے آپ جب بھی ی لکھنا چاہتے ہیں تب سیدھے ہاتھ والا الٹ + یو (Alt+u) استعمال کرئیں
اور یہ صرف جمیل نوری نستعلق میں کام کرتا ہے ایریل اور دوسرے فونٹ میں اکثر پریشانی سے دو چار ہونا پڑتا ہے
 
بلال

بھائی میرے پاس تو سیدھے ہاتھ کے الٹ+یو سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ میرے کیبورڈ کے آلٹ+یو پر جو حرف ہے وہ لکھا جاتا ہے۔
ویسے میرے پاس اس کے دو ٹرِک ہیں جو کہ تمام فانٹس پر کام کرتے ہیں
وہ یہ کہ آپ نے جو لکھنا ہے وہ لکھ لیں اور پھر وہیں پر کچھ بھی کیے بغیر Ctrl+a سے ساری تحریر منتخب کریں پھر Ctrl+c سے تحریر کو کاپی کریں اور پھر Ctrl+v سے تحریر پیسٹ کر دیں یوں ”ی“ جڑ جائے گی۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے نوٹ پیڈ میں اردو لکھ کر وہاں سے کاپی کر کے کورل ڈرا x6 میں پیسٹ کریں تو تب بھی ”ی“ ٹھیک رہے گی۔
 
بلال

محفلین
کورل نے X6 کی اپڈیٹ جاری کر دی ہے مگر چھوٹی ”ی“ والا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ بلکہ اب تو ”ی“ کو جوڑنے والا یہ طریقہ بھی ناکام ہو گیا ہے۔
آپ نے جو لکھنا ہے وہ لکھ لیں اور پھر وہیں پر کچھ بھی کیے بغیر Ctrl+a سے ساری تحریر منتخب کریں پھر Ctrl+c سے تحریر کو کاپی کریں اور پھر Ctrl+v سے تحریر پیسٹ کر دیں یوں ”ی“ جڑ جائے گی۔
جبکہ دوسرا طریقہ ابھی بھی کام کرتا ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے نوٹ پیڈ میں اردو لکھ کر وہاں سے کاپی کر کے کورل ڈرا x6 میں پیسٹ کریں تو تب بھی ”ی“ ٹھیک رہے گی۔
 
Top