کورل ڈرا میں براہ راست اردو کا استعمال؟

ضمیر

محفلین
السلام و علیکم

میرے پاس پاک اردو انسٹالر انسٹالڈ ہے۔ میں اردو کو براہ راست فوٹوشاپ اور کورل ڈرا میں استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ فوٹو شاپ کا مشرق وسطیٰ کا ورژن تو شاید کام کر جائے لیکن کورل ڈرا میں جب میں اردو لکھتا ہوں تو وہ صحیح نہیں لکھی جاتی مثال کے طور پر اگر میں ضمیر لکھتا ہوں تو کورل ڈرا اس کو ض م ی ر لکھتا ہے اور اگر پاکستان لکھوں تو وہ صحیح لکھا جاتا ہے۔
کیا کوئی اس کا حل بتا سکتا ہے تاکہ میں اردو کو بھرپور طریقہ سے کورل ڈرا میں لکھ سکوں اور مجھے ان پیج استعمال نہ کرنا پڑے۔ یاد رہے کہ میں کورل ڈرا کا ورژن 9 تا 14 پر کوشش کر چکا ہوں اور سب میں یہی مسئلہ ہے۔ میرے پاس ونڈوز 7 انسٹالڈ ہے۔

شکریہ
 
متلاشی

وعلیکم السلام
ضمیر بھائی ۔۔۔ کورل ڈرا میں ابھی تک مکمل اردو کی سپورٹ شامل نہیں ہے ۔۔۔ لگیچر بیسڈ فونٹ کورل میں ٹائپ تو صحیح ہو جاتے ہیں مگر ان کے درمیان سپیسنگ بہت زیادہ ہو جاتی ہے ۔۔۔!
 
ضمیر

محفلین
بہت شکریہ متلاشی بھائی، اب سپورٹ کے شامل ہونے تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ایک نہ ایک دن تو ہو ہی جائے گی۔ انشاء اللہ۔
 
فہیم

لائبریرین
میری سمجھ نہیں آتا کہ آپ لوگوں کے پاس کیوں نہیں لکھی جاتی۔
جبکہ میں لکھ لیتا ہوں۔
یہ تھریڈ دیکھ لیں شاید آپ کے پاس کوئی کام بن جائے۔
 
Top