جاسم محمد
محفلین
پاکستان
12 مارچ ، 2020
ویب ڈیسک
کورونا وائرس کنٹرول میں ہے، حکومتی اقدامات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم
پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کنٹرول میں ہے، روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات قابلِ تحسین ہیں— فوٹو: عمران خان آفیشل فیس بک پیج
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے معاملے پرقومی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کنٹرول میں ہے، روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی ہے حالانکہ وہاں اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ آج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ جن میں سے سندھ میں 15 (14 کراچی ایک حیدرآباد)،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔