کورونا وائرس

Wajih Bukhari

محفلین
'ہو نہ جائے کچھ' یہ کیسا خوف ہے چھایا ہوا

اس مسلسل فکر سے ہے ذہن پتھرایا ہوا

گھُل رہی ہے جان میری سوچ کر باتیں کئی

پھر الجھ جاتا ہے کوئی وہم سلجھایا ہوا

مجھ کو ہر 'شاید' کے اندیشے لگے ہیں رات دن

وسوسوں نے ہر طرف ہے جال پھیلایا ہوا

خیر کی امّید تو ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی

پھر ابھر آتا ہے کوئی خوف دفنایا ہوا

گرچہ میں کچھ خاص کر سکتا نہیں ہوں اس گھڑی

ذہن جانے کیوں ہے تدبیروں میں الجھایا ہوا

بوجھ اتنا بے سبب ڈالا ہوا ہے جان پر

فکر سے ٹلتا کہاں ہے امتحاں آیا ہوا

شاذ ہی کرتا بھروسہ ہوں میں اُس کی ذات پر

میں نے اپنے آپ پر خود ہے ستم ڈھایا ہوا

اے خدا میں کیوں تری رحمت سے اب مایوس ہوں

مجھ پہ پہلے بھی تو تیرے رحم کا سایہ ہوا

کیا ہوا جو اب کہیں سایہ نظر آتا نہیں
پھر گل و گلزار ہو گا شہر صحرایا ہوا

-۔-- -۔-- -۔-- -۔-
 
آخری تدوین:

Wajih Bukhari

محفلین
لکھی تو کچھ عرصہ پہلے ایک اور تناظر میں تھی لیکن آج یاد آئی تو آپ کی خدمت میں پیش کر دی۔اگر پہلے پڑھی ہو تو تکرار کے لئے معذرت قبول فرمائیے۔
 
عنایت ہے حضور کی۔
یہ فرمائیے کہ سوڈان کا حال کیسا ہے؟
آپ کے لئے اور باقی سب احباب کی خیریت کے لئے دعا گو ہوں۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔ ابھی تک تو اللہ پاک کا کرم و احسان ہے کہ وبا بے قابو نہیں ہوئی ہے۔ بس دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
 
بے قابو نہیں ہوئی تو کیا وہاں موجود ہے؟
ابھی تک دو کیس کنفرم ہوئے ہیں جن میں سے ایک کا انتقال ہوگیا ہے۔
فوت ہونے والا مریض یواےای سے واپس لوٹا تھا، جبکہ دوسرا مریض ہسپانوی باشندہ ہے جو اقوام متحدہ کے کسی مشن کے ساتھ کام کررہا تھا۔
اس کے علاوہ 25 سے 30 مشتبہ کیسسز ہیں، مگر ان میں ابھی تک وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
 
اللہ رحم فرمائے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خوب۔
ویسے "صحرایا ہوا" کے کیا معنی ہیں؟! یعنی اب اس طرز پر ہم جنگلایا ہوا ، شہرایا ہوا وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں ؟! :):):)
 
Wajih Bukhari

محفلین
خوب۔
ویسے "صحرایا ہوا" کے کیا معنی ہیں؟! یعنی اب اس طرز پر ہم جنگلایا ہوا ، شہرایا ہوا وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں ؟! :):):)
'خوب' کے لئے - مہربانی حضور کی۔
پتھرائی ہوئی آنکھیں اور سنولایا ہوا چہرہ کی تراکیب پر اگر جناب نگاہ ڈالیں تو صحرانا کا مفہوم واضح ہو جائے گا۔
جہاں تک نا چیز سے آپ نے اجازت طلب کی، تو اجازت ہے، بالکل استعمال کر سکتے ہیں۔:)
 
ہا ہا ہا ہا! جناب یہ تو کمال کردیا آپ نے ۔ :D
یعنی جب اور جہاں کسی کی گوٹ پھنسی اُس نے وہیں اپنی طرف سے ایک نیا لفظ ایجاد کیا اور اس کے معنی بھی اپنی طرف سے متعین کردیئے ۔ اللہ اللہ خیر صلا ۔ :) یہ تو شاعروں کا کام بہت آسان کردیا آپ نے بخاری صاحب ۔ سارے مسائل ہی حل ہوگئے ۔:):):)
اب یوں ہے کہ میں اور آپ مل کر روزانہ چند نئے الفاظ ایجاد کرتے ہیں ۔ کچھ ہی دنوں میں لغت تیار ہوجائے گی ۔ لیجئے آج کے پانچ الفاظ میں دیتا ہوں : شہرانا ، جنگلانا ، بحرانا ، دریانا ، جھیلانا ۔ کل آپ کی باری ہے۔ :):):)
 
آپ یوں ہی سمجھ لیجئے۔ آپ کی رائے اور جواب آنا میرے لئے باعث خوشی ہے۔ اسی طرح سے رابطے میں رہئے۔:)
 
Top