خرم شہزاد خرم
لائبریرین
جشنِ دس لاکھ کوریج پروگرام
السلام علیکم اردو محفل اور مہمانِ گرامی
ویسے تو آپ مجھے جانتے ہی ہوں گے کہ میں اکثر و بیشتر اردو محفل کی سالگرہ میں کوریج کرتا رہتا ہوں جس میں میرا ساتھ اردو محفل کے اراکین دیتے ہی رہتے ہیں۔ آج کا پروگرام سالگرہ کے جشن کا نہیں بلکہ اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات مکمل ہونے پر جشن کی کوریج کا ہے جس کی مہزبانی میں نے خود ہی اپنے سر لے لی ہے میں تو اپنی طرف سے کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے ڈر ہے کہ کہیں مجھے دیر نا ہو جائے اور کوئی اور اس پروگرام کا آغاز نا کر دیں۔ ویسے تو عام طور پر @سیدہ شگتفہ آپی ہی آغاز کرتی ہیں لیکن شاہد وہ یہاں موجود نہیں ہیں اس لیے میرے ہی حصے میں یہ پروگرام آئے گا انشاءاللہ تو بتاتا چلوں۔ جشن کا آغاز ہمارے ہر دل عزیز رکنِ محفل جناب ابن سعید بھائی نے محفل کے دس لاکھ پیغامات کی مبارک دے کر شروع کیا۔ دس لاکھ پیغامات "بروز ہفتہ، 6 اکتوبر 2012 بوقت 2:41 شام (مطابق معیاری وقت لندن)" مکمل ہوئے۔ کہتے ہیں چاند پر جو پہلے شخص گیا تھا اس کا نام پوری دنیا کو یاد ہے لیکن جو دوسرا انسان پہنچا تھا اس کا نام بہت کم لوگوں کو یاد ہے اسی لیے انیس الرحمن بھائی وہ واحد ہیں جنوں کے پیغام سے اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات مکمل ہوئے اس لیے ان کو بھی پوری دنیا یاد رکھے گے لیکن جس نے دس لاکھ ایک والا پیغام لکھا ہے ان کو تو کم ہی لوگ جان پائے گے
جشن کے حوالے سے دوسرا دھاگہ ہماری پیاری سی بہن ناعمہ عزیز نے "اردو محفل کو دس لاکھ پیغامات پورے ہونے پر مباک" نام سے شروع کیا جس میں سارے اراکین اپنے اپنے انداز سے مبارک پیش کر رہے ہیں۔ ہمارے نایاب بھائی ہر دفعہ کچھ انوکھا کرتے ہیں اور مجھے ان ہی کا انتطار ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں اس دفعہ دھاگہ شروع کرنے والوں میں میرا بھی نام ہے۔ اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات کے نام سے شروع کیا۔ جس میں کیا ہے وہ آپ خود جا کر دیکھیں گے باقی کی تفصیل کے لیے ہمارے ساتھ رہے گا خرم شہزاد اردو محفل گلوبل ویلج