کولاژ، کراچی-شمارہ نمبر 2-2013

راشد اشرف

محفلین

کراچی سے اقبال نظر اور شاہدہ تبسم کی زیر ادارت "کولاژ" کا دوسرا شمارہ شائع ہوگیا ہے۔ 578 صفحات پر مشتمل اس ضخیم و معیاری پرچے کی قیمت صرف 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

۔
مذکورہ پرچے میں کئی اہم مضامین و تراجم شامل ہیں لیکن محترم شفیع عقیل کا طویل مضمون "زیڈ اے بخاری یعنی ذوالفقار علی بخاری" لائق مطالعہ ہے۔ ظفر اقبال کا مضمون "کچھ مزید الٹے سیدھے خیالات" بھی موضوع کی مناسبت سے حسب معمول ایک الٹا سیدھا مگر دلچسپ مضمون ہے۔

چند مزید اہم مضامین یہ ہیں:

شبلی کی فارسی غزل - شمس الرحمان فاروقی
عینی آپا، کچھ یادیں، کچھ باتیں - ستیہ پال آنند
محمد خالد اختر - مستنصر حسین تارڑ
اردو ناول کے ہمہ گیر سروکار - ڈاکٹر رؤف پاریکھ
میرا جی اور مغالطے - ڈاکٹر نجیب جمال
ماس مٹی اور منشا - انوار زاہدی

راقم الحروف کا مضمون " ابن صفی-برنگ خواب سحر گیا وہ" ابن صفی مرحوم کی 33ویں برسی کی مناسبت سے شائع کیا گیا ہے۔

اس شمارے میں ساقی فاروقی کے نام مختلف مشاہیر کے تحریر کردہ خطوط اہتمام سے شائع کیے گئے ہیں۔ لکھنے والوں میں مشفق خواجہ، احمد ندیم قاسمی، ضیاء جالندھری، شمس الرحمان فاروقی، وزیر آغا، ن م راشد، جمال پانی پتی شامل ہیں۔

شاعری اور افسانوں کے گوشے بھرپور ہے اور تخلیقات سے پرُ ہیں۔

کولاژ کے حصول کے لیے

قیمت: 50 امریکی ڈالر (بیرون ملک)
فون: 0300-2971292
0336-2531054

۔
پتہ:
کولاژ پبلی کیشنز، کراچی
حفیظ پلازہ، دوسری منزل - 57 - دالامان کوآپریٹو سوسائٹی
نزد بلوچ کالونی فلائی اوور۔ کراچی - 75350

منتخب مضامین پر مبنی پی ڈی ایف فائل کے لیے

کولاژ، کراچی-شمارہ نمبر 2-2013

تلمیذ

لائبریرین
جناب راشد اشرف صاحب، آپ تو شاعری کے اتنے شیدائی نہیں ہیں لیکن آپ نے 'کولاژ' کے ان 103صفحات کے25فیصدحصہ کو ناحق شاعری کی نذر کر دیا ہے۔ ان کی جگہ پرکئی دیگر اعلی مضامین کیpdf بن سکتی تھی۔
 
درست کہا آپ نے۔ اس مرتبہ 'دل پر پتھر' رکھ کر ایسا کرنا پڑا
 
نورالدین

محفلین
مجھے اس شمارے کولاژ ۔ دوم میں سب سے زیادہ جس مضمون نے متاثر کیا وہ ہے ریڈ انڈین سردار کا خط ۔ بعنوان
" ہم اپنی دھرتی ماں کی چاہت کیسے بیچ دیں ۔ "
اس بوڑھے نے دور اندیشی کی انتہا پر پہنچ کر سامراجیوں کو جواب دیا ۔
جو کہ جدید ٹیکنالوجی کے ہاتھوں شکست خوردگی کے باوجود اپنے وطن کی دائمی محبت کی فخر سے لبریز ہے ۔
اس کے علاوہ " تیرہواں کورس "بھی دلچسپ ہے ۔
جب کہ فن مصوری پر مواد کو پچھلے شمارے کی نسبت تھوڑا بڑھایا گیا ہے ۔

شیئرنگ کا بہت شکریہ راشد اشرف صاحب ،
میں دیگر فورم پر بھی آپ کا کام دیکھتا رہتا ہوں اور حیران ہوتا ہوں کہ ایک شخص میں کتنی بڑی دنیا سمائی ہے ۔
ابن صفی کے متعلق آپ کی علمی کاوشیں دیوانگی کی حد تک ہیں ۔
ابن صفی واقعی اس قابل ہیں کہ اس جیسی شخصیت کو تا قیامت علم و ادب کا مینارۂ نور کہا جائے ۔
 
بہت شکریہ جناب، محنت وصول پائی
یہ لنکس بھی ملاحظہ کیجیے، یہاں خودنوشتوں کا ایک جامع ریکارڈ موجود ہے:
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-2/
 
عؔلی خان

محفلین
کیا قاضی محمد شمشاد نبی فاروقی المعرو ف "ساقی فاروقی" کو ابھی تک اتنی عزت دی جاتی ہے؟ کیا ان لوگوں کو پتہ ہے کہ اسی ساقی فاروقی نے اپنی انگریزی نظم "گاڈ" میں کس طرح حضرت مریم اور عیسی کی توہین و تذلیل کی؟
 
Top