کولاژ، کراچی-شمارہ نمبر 3- مئی 2014

راشد اشرف

محفلین

کولاژ، کراچی
شمارہ نمبر 3
صفحات 660، بڑے سائز میں
قیمت: 400

اس سے قبل اقبال نذر اور شاہدہ تبسم کی زیر ادارت کولاژ کے دو شمارے شائع ہوچکے ہیں۔ انتظار طول کھینچتا ہے مگر پرچہ آتے ہی احباب کے گلے شکوے دورہوجاتے ہیں۔

کولاژ کے حصول کا پتہ یہ ہے:
کولاژ پبلی کیشنز، کراچی
حفیظ پلازہ، دوسری منزل۔57 دارالامان کوآپریٹو سوسائٹی
نزد بلوچ کالونی فلائی اوور، کراچی
فون: 0300-2971292 - بیرون ملک سے 92-300-2971292
0334-3113144

تازہ شمارے میں شامل دلچسپ تحریروں میں سے کچھ یہ ہیں:

مولوی صاحب----شخصی خاکہ----ڈاکٹر انور سدید
قصہ شاعری کے زوال کا---سرور جاوید
ابراہیم جلیس یادوں کے شب تاب---رشید بٹ
تاج محل---رپورتاثر---طاہرہ اقبال
ڈگر سے ہٹک کے---سعیدہ بانو کی خودنوشت پر تبصرہ----سہیل مقبول
گوشہ ستیہ پال آنند
گوشہ فن اور فنکار

تازہ شمارے کا سرورق اور فہرست مشمولات پیش خدمت ہے۔ جلد ہی چند اہم تحریروں پر مشتمل پی ڈی ایف فائل مدیر کولاژ کی مکمل اجازت کے ہمراہ پیش کی جائے گی۔

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے

0
 

راشد اشرف

محفلین
تلمیذ نیرنگ خیال

سہیل صاحب کا مضمون ضرور دیکھیے گا، "ڈگر سے ذرا ہٹ کر"
اس میں دو غلطیاں ہیں جن کی نشان دہی آج ان سے دوران گفتگو کی ہے۔ ایک تو انہوں نے سلمی آغا کو جگل کشور کی نواسی بتایا ہے جبکہ وہ رفیق غزنوی کی نواسی (یا غالبآ پوتی) ہیں
دوسرے ڈاکٹر پرویز پروازی کے بارے میں کہ انہوں نے ڈگر سے ہٹ کر نامی خونوشت پر پس نوشت کی چاروں کتابوں میں سے کسی میں تبصرہ نہیں کیا
مذکورہ خودنوشت پر تبصرہ پس نوش اور پس پس نوشت کے صفحہ 184 پر موجود ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اطلاع دینے کا شکریہ، راشد صاحب۔
سلمیٰ آغا کے بارے میں تو علم تھا لیکن پروازی صاحب کے بارے میں صرف اتنا پتہ ہے کہ خود نوشتوں پر ان کا بڑا کام ہے اور وہ کینیڈا میں مقیم ہیں؍تھے (؟)
تحقیقی مضامین جس گہری نظر سے آپ پڑھتے ہیں، ہمارے بس کی بات تو نہیں اور پھر ان تحاریر کاصحیح لُطف اٹھانے کے لئے متعلقہ پس منظر کا وافر علم ہونا بھی تو ضروری ہے۔
جزاک اللہ!
 

راشد اشرف

محفلین
اطلاع دینے کا شکریہ، راشد صاحب۔
سلمیٰ آغا کے بارے میں تو علم تھا لیکن پروازی صاحب کے بارے میں صرف اتنا پتہ ہے کہ خود نوشتوں پر ان کا بڑا کام ہے اور وہ کینیڈا میں مقیم ہیں؍تھے (؟)
تحقیقی مضامین جس گہری نظر سے آپ پڑھتے ہیں، ہمارے بس کی بات تو نہیں اور پھر ان تحاریر کاصحیح لُطف اٹھانے کے لئے متعلقہ پس منظر کا وافر علم ہونا بھی تو ضروری ہے۔
جزاک اللہ!

جی ہاں، ڈاکٹر پروازی کینیڈا میں ہوتے ہیں۔
شکریہ
 
Top