اسد
محفلین
میں کسی ویکی سوفٹویئر پر (انگلش اور اردو میں) کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ مجھے ذاتی طور پر انگلش انٹرفیس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ابھی تک میں نے صرف بطور صارف ویکیپیڈیا (میڈیاویکی) پر بہت تھوڑا سا کام کیا ہے۔
پی ایچ پی میں لکھے ہوئے سوفٹویئرز میں ابھی صرف میڈیاویکی کا اردو ترجمہ موجود ہے، کوئی دوسرا ویکی سوفٹویئر استعمال کرنے کی صورت میں اس کا ترجمہ بھی کرنا ہو گا لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔ یہ میڈیا ویکی کا پہلا مثبت نکتہ ہے۔
دوسرا مثبت نکتہ ویکیپیڈیا پر اس کا استعمال ہے۔ اسے استعمال کرنے کی صورت میں جو کچھ میں بطور صارف سیکھوں گا وہ ویکیپیڈیا پر استعمال کر سکوں گا۔
میڈیاویکی کا مسئلہ اس کا بہت بڑا سائز ہے، ایکسٹریکٹ ہونے کے بعد اس کے فولڈر کا سائز تقریباً 90 میگابائٹ ہوتا ہے۔ اس میں بہت زیادہ سہولیات تو ہوں گی لیکن شاید میں ان میں سے دس فیصد چیزیں بھی استعمال نہیں کروں گا۔ میں شروع میں ویکی اپنے کمپیوٹر پر لوکل سرور کے تحت چلاؤں گا، اس کے لئے یہ سائز بہت زیادہ ہے۔ ذاتی سائٹ یا شوقیہ سائٹ کے لئے بھی یہ سائز زیادہ ہے۔
میں نے ابھی تک جو دیگر متبادل دیکھے ہیں ان میں وکاویکی (WikkaWiki) اور ٹیکیویکی (Tiki Wiki CMS Groupware) ڈیٹابیس استعمال کرتے ہیں جبکہ ڈوکوویکی (DokuWiki) اور پیایمویکی (PmWiki) ٹیکسٹ فائلیں استعمال کرتے ہیں۔ یہ تمام یونیکوڈ اور دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ٹیکیویکی (167 میگابائٹ) کے علاوہ باقی سب بہت چھوٹے سائز میں ہیں۔ لیکن یہ تمام صرف ویکی ہیں، جبکہ ٹیکیویکی آل اِن ون ہے۔ اس میں ویکی کے علاوہ فورم، بلوگ، کیلنڈر، گیلریاں، ٹکٹ سسٹم، سپریڈشیٹ اور بہت سی دیگر سہولیات موجود ہیں۔ اسے میں کھیل کود کی نیت سے ضرور دیکھوں گا، لیکن شاید اس پر کام نہ کروں۔
ابھی تک میں وکاویکی پر کام کرنے کا سوچ رہا ہوں، لیکن میں اس بارے میں ویکی پر تجربہ رکھنے والوں کے خیالات جاننا چاہوں گا۔
میری ترجیحات:
پی ایچ پی میں لکھا گیا ہو۔
سوفٹویئر کم جگہ گھیرے، کم وسائل استعمال کرے، زیادہ مشکل نہ ہو۔
یو ایس بی پر لوکل ویبسرور میں تیز رفتار سے کام کرے۔ (ڈیٹابیس کے بجائے ٹیکسٹ فائلیں استعمال کرنے والے سسٹم یو ایس بی پر عموماً سست چلتے ہیں۔)
بعد میں یہی سیٹاپ ویب پر بھی استعمال ہو سکتا ہے، یہ بات ذہن میں رکھنی ضروری ہے۔