شیزان
لائبریرین
کون بدلے گا تغزّل کی فضا میرے بعد
کون آندھی میں جلائے گا دِیا میرے بعد
مجھ سے بہتر تو ہوئے شعلہ نوا میرے بعد
میرے جیسا نہ کوئی اور ہوا میرے بعد
کون ہونٹوں سے کرئے گا تری راہوں کو سلام
کون چُومے گا یہ نقشِ کفِ پا میرے بعد
کون بن جائے گا مہتاب ِبرہنہ پہ گھٹا
کون ڈھانپے گا تجھے مثلِ قبا میرے بعد
کون سمجھے گا تجھے اپنے سُخن کا اِلہام
کون دے گا تجھے تعظیمِ حرا میرے بعد
فیصلہ لکھ کے قلم توڑ دیا منصف نے
پھر محبت کی نہ دی کوئی سزا میرے بعد
ہاتھ پھیلا کہ یہی وقت مناسب ہے عدیم
کیا کرئے گی ترے ہونٹوں کی دُعا میرے بعد
کون آندھی میں جلائے گا دِیا میرے بعد
مجھ سے بہتر تو ہوئے شعلہ نوا میرے بعد
میرے جیسا نہ کوئی اور ہوا میرے بعد
کون ہونٹوں سے کرئے گا تری راہوں کو سلام
کون چُومے گا یہ نقشِ کفِ پا میرے بعد
کون بن جائے گا مہتاب ِبرہنہ پہ گھٹا
کون ڈھانپے گا تجھے مثلِ قبا میرے بعد
کون سمجھے گا تجھے اپنے سُخن کا اِلہام
کون دے گا تجھے تعظیمِ حرا میرے بعد
فیصلہ لکھ کے قلم توڑ دیا منصف نے
پھر محبت کی نہ دی کوئی سزا میرے بعد
ہاتھ پھیلا کہ یہی وقت مناسب ہے عدیم
کیا کرئے گی ترے ہونٹوں کی دُعا میرے بعد
عدیم ہاشمی