دھاگہ تو کافی پرانا ہے لیکن میری نظر سے آج گزرا یا پھر میں ادھر سے نہیں گزرا۔ میرے خیال میں ٹیبلیٹ پی سی لیں ای بک ریڈرز سے وہ بہتر ہے میں خود چائنہ کا ایک ٹیبلیٹ استعمال کر رہا ہوں نوو سیون ایڈوانسڈ سولہ ہزار روپے کا لیا تھا لیکن پیسے پورے ہو گئے ہیں۔ اردو کتابیں تصویری شکل میں بھی بآسانی پڑھ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل انڈرائڈ اسنسٹال ہے پہلے جنجربرڈ دو اعشاریہ کچھ تھا اب میں نے چار اعشاریہ صفر آئس کریم سینڈویچ انسٹال کیا ہے جس میں یونی کوڈ کی سپورٹ بھی شامل ہے اور ساٹھ ستر زبانیں شامل ہیں مگر اردو نہیں ہے۔ لیکن اردو الفاظ کی سپورٹ پوری ہے مکمل یونی کوڈڈ ہے۔ گوگل پلے سے منٹانو ریڈر انسٹال کیا ہے۔ جو پی ڈی ایف کو پڑھتا ہے۔ اگر آپ رات کو پڑھ رہے ہوں تو صفحہ سیاہ اور الفاظ سفید ہو جاتے ہیں جس آنکھوں کی بچت ہوتی ہے اور بیٹری کی بھی۔ تھوڑا گرم ہوتا ہے۔ اگر کسی ساتھی کو مذید معلومات یا تصاویر درکار ہوں تو مجھ کہو یار۔ ☺