کون سا ای ریڈر بہتر ہے؟

زیک

مسافر
اب آئ پیڈ پر کتابیں پڑھنے کی کوشش کی ہے مگر کنڈل بہتر لگا. آئ پیڈ بڑا اور بھاری ہے بیٹری جلد ختم ہوتی ہے اور اندھیرے میں سکرین کی روشنی تنگ کرتی ہے
 

hackerspk

محفلین
آئی پیڈ استعمال نہیں کیا مگر یہ ٹیبلیٹ کافی ہلکا ہے اور اس میں وکی پیڈیا آف لائن اور ڈکشنری وغیرہ گیمز فلاں جمع فلاں ساتھ ہوتے ہیں اور مزید یہ کہ میں نہ یونیورسٹی کتب بھی سکین کر کے اسی میں ڈال رکھی ہیں یونیورسٹی کتاب ساتھ لے کر نہیں جاتا۔ بیٹری بھی تقریبا 5 سے 7 گھنٹے نکالتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا سابقہ کنڈل تو میری اپنی غلطی سے سکرین تڑوا بیٹھا تھا۔ دوسرا فورتھ جنریشن والا لیا ہے تو اس میں وہ مزہ نہیں آتا کہ اسے گرپ کرنے کی مناسب جگہ نہیں۔ دوسرا یہ بھی اس کا مسئلہ ہے کہ پیج ریفریش پانچ یا چھ صفحات کے بعد کام کرتا ہے۔ یعنی تین یا چار صفحہ کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اخباری کاغذ پر چھپا ہوا ہو۔ بیٹری بھی محض پندرہ گھنٹے۔ تاہم دیگر تمام ریڈرز کی نسبت مجھے کنڈل سب سے زیادہ اچھا لگا :)
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر کون سا اچھا ہے، آپ کا کیا مشورہ ہے؟ کون سا لیا جائے؟

نام اور specs اگر لکھ دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے خیال میں اس لنک پر موجود کنڈل سب سے زیادہ اچھا ہے

ایمازن کنڈل 189 $

اگرچہ اس میں تھری جی بھی موجود ہے جس کی عام طور پر ضرورت نہیں پڑتی۔ دوسرا اس کی بیٹری لائف 30 گھنٹے ہے۔ اس کے علاوہ اس کی میموری بھی 4 جی بی ہے جس میں تین جی بی سے زیادہ یوزر کے استعمال کے لئے ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ خصوصیات دیگر کنڈل میں بھی پائی جاتی ہیں لیکن کی بورڈ کی وجہ سے اس پر گرفت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ میرے پاس جو ہے، وہ اتنا آسان نہیں اگر لیٹ کر پڑھا جائے تو

تھری جی کی وجہ سے اس کنڈل کی قیمت پچاس ڈالر سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ شپنگ اور ہینڈلنگ ملا کر دو سو تیس ڈالر کا مل جانا چاہیئے
 

انتہا

محفلین
دھاگہ تو کافی پرانا ہے لیکن میری نظر سے آج گزرا یا پھر میں ادھر سے نہیں گزرا۔ میرے خیال میں ٹیبلیٹ پی سی لیں ای بک ریڈرز سے وہ بہتر ہے میں خود چائنہ کا ایک ٹیبلیٹ استعمال کر رہا ہوں نوو سیون ایڈوانسڈ سولہ ہزار روپے کا لیا تھا لیکن پیسے پورے ہو گئے ہیں۔ اردو کتابیں تصویری شکل میں بھی بآسانی پڑھ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل انڈرائڈ اسنسٹال ہے پہلے جنجربرڈ دو اعشاریہ کچھ تھا اب میں نے چار اعشاریہ صفر آئس کریم سینڈویچ انسٹال کیا ہے جس میں یونی کوڈ کی سپورٹ بھی شامل ہے اور ساٹھ ستر زبانیں شامل ہیں مگر اردو نہیں ہے۔ لیکن اردو الفاظ کی سپورٹ پوری ہے مکمل یونی کوڈڈ ہے۔ گوگل پلے سے منٹانو ریڈر انسٹال کیا ہے۔ جو پی ڈی ایف کو پڑھتا ہے۔ اگر آپ رات کو پڑھ رہے ہوں تو صفحہ سیاہ اور الفاظ سفید ہو جاتے ہیں جس آنکھوں کی بچت ہوتی ہے اور بیٹری کی بھی۔ تھوڑا گرم ہوتا ہے۔ اگر کسی ساتھی کو مذید معلومات یا تصاویر درکار ہوں تو مجھ کہو یار۔ ☺
تو پھر زحمت کرکے کچھ تصاویر لگا دیجیے اس کی، اگر اردو صفحات والی بھی ہوں تو کیا کہنے۔۔۔۔
 

hackerspk

محفلین
انتہا تو انتہا کی بھی انتہا کر دیتے ہیں زحمت کیسی؟

عربی، اردو اور انگریزی تینوں کے نمونہ جات حاضر ہیں۔
سرورق
2012-04-06-11-09-56.jpg

رات کو پڑھنے کے لیے پس منظر سیاہ الفاظ سفید یاد رہے یہ تصویری پی ڈی ایف ہیں۔
2012-04-06-11-13-52.jpg

2012-04-06-11-14-39.jpg

2012-04-06-11-15-25.jpg

2012-04-06-11-15-42.jpg


دن کے وقت لینڈ سکیپ موڈ میں
2012-04-06-11-17-09.jpg


دو صفحی پی ڈی ایف


2012-04-06-11-18-06.jpg


وکی پیڈیا عربی آف لائن

2012-04-06-11-21-29.jpg


وکی پیڈیا انگریزی آف لائن

2012-04-06-11-22-08.jpg


بریٹانیکا آف لائن انگریزی

2012-04-06-11-23-07.jpg


2012-04-06-11-23-31.jpg


اردو سے اردو لغت

2012-04-06-11-25-07.jpg
 

انتہا

محفلین
اس انتہائی کرم نوازی پر انتہا کی طرف سے انتہائی شکریہ۔
پاکستان میں یہ کتنے کا مل رہا ہے اور کہاں دستیاب ہے۔ بیٹری لائف کی کارکردگی کیسی ہے؟
 

hackerspk

محفلین
چائنہ سے ایک دوست سے منگوایا تھا سولہ ہزار کا سنا ہے پاکستان میں بھی مل جاتا ہے۔ کمپنی نے یہ ماڈل بند کر دیا ہے نیا جاری کیا ہے اس ماڈل کی اصل کامیابی انڈرائڈ چار اعشاریہ صفر ہے جو یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے ہم جیسوں کے لیے خاص طور پر۔ یہ سات انچ کا ہے اور بیٹری اگر صرف کتاب پڑھیں تو سات گھنٹے اور اگر گیمیں کھیلیں تو چار گھنٹے سے اوپر ہے۔ 5 ماہ سے زیر استعمال ہے۔
 
Top