کون سا جنریٹر لیا جائے؟؟؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سال قبل میں نے Astra Korea کا 3.5 KVAکاجنریٹر خریداتھا جو مجھے تقریبا 20000 کا پڑا۔
ایک سال کے دوران اس کی خرابیاں دور کرنے کے لئے میں نے 10000 روپے خرچ کئے۔
اب بھائی جان نے نیا جنریٹر لینے کا حکم دیا ہے۔
آپ لوگوں سے مشورہ درکار ہے کہ کون سا جنریٹر لیا جائے؟
ہنڈا کا تو میری دسترس میں نہیں ہوگا کیوں کہ کافی مہنگا ہے۔
جبکہ لی فان ، جیسکو وغیرہ اگر کسی کے استعمال میں ہوتو مطلع فرمائیں۔
اگر ہوسکے تو قیمت بھی لکھ دیں۔
جزاک اللہ
 

ابوشامل

محفلین
کسی نے بالکل درست کہا ہے کہ مہنگا روئے ایک بار سستا روئے بار بار۔
مالک مکان نے دو سال قبل ہنڈا کا ایک جنریٹر لیا تھا۔ تقریباً 48 ہزار روپے کا پڑا لیکن آج تک دعائیں دیتے ہیں اس لمحے کو جس وقت انہوں نے یہ خریدا تھا۔
میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ چاہے استعمال شدہ لیں لیکن جاپانی لیں، چین کے مال کا کوئی بھروسہ نہیں خصوصاً جنریٹرز کا۔
 

محمدصابر

محفلین
ہنڈا پہلے نمبر ۔
kohler میں شاید چھوٹے جنریٹر نہیں آتے لیکن بڑے والے زبردست ہوتے ہیں۔
یاماہا اگر مل جائے تو۔
چائنہ بلکل نہ لیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ہمارے ہاں فیصل آباد میں‌لوگ بلال گنج مارکیٹ سے سیکنڈ ہنینڈ جاپانی جنریٹر خرید کر گیس کٹ لگوا کر استعمال کر رہے ہیں اور بڑے مزے میں ہیں
 

موجو

لائبریرین
گیس سلنڈر کیسا ہے اس پر کتنا خرچ آجاتا ہے کارآمد بھی ہے کہ بس گزارا ہی ہے ؟

مع السلام

السلام علیکم
علی بھائی
بس کٹ لگواتے جس پر خرچ 3000 سے 5000 تک ہوتا ہے
اور گیس جو سوئی گیس کا محکمہ فراہم کرتا ہے اس کا پائپ جنریٹر کو لگا دیتے ہیں۔
 
Top