کون کسی کا یار ہے سائیں - راغب مراد آبادی

محمد وارث

لائبریرین
کون کسی کا یار ہے سائیں
یاری بھی بیوپار ہے سائیں

یہ بھی جھوٹا، وہ بھی جھوٹا
جھوٹا سب سنسار ہے سائیں

ہم تو ہیں بس رمتے جوگی
آپ کا تو گھر بار ہے سائیں

کب سے اُس کو ڈھونڈ رہا ہوں
جس کو مجھ سے پیار ہے سائیں

کرودھ کپٹ ہے جس کے من میں
مفلس اور نادار ہے سائیں

ڈول رہی ہے پریم کی نیا
داتا کھیون ہار ہے سائیں

بات کبھی ہے پھول کی ڈالی
بات کبھی تلوار ہے سائیں

گاؤں کی عزت کا رکھوالا
گاؤں کا لمبردار ہے سائیں


(راغب مراد آبادی)


۔
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ جی واہ واہ۔۔۔۔۔ بہت خوب۔۔۔۔! کیا ہی دلچسپ اور میٹھا کلام ہے۔


واقعی بحر کے مزاج کے مطابق لا جواب کلام ہے راغب مراد آبادی کا۔ شکریہ عمار بھائی پسندیدگی کیلیئے۔


بہت خوب اور بہت شکریہ وارث بھائی۔


آپ کا بھی بہت شکریہ شمشاد بھائی پسندیدگی کیلیئے۔
 

ظفری

لائبریرین
کب سے اُس کو ڈھونڈ رہا ہوں
جس کو مجھ سے پیار ہے سائیں


واہ ۔۔ بہت خوب شعر ہے ۔ اور کیا آس ہے کہ جو بلکل ناممکنات میں سے ہے ۔ ;)

شکریہ وارث بھائی ۔۔۔۔ اس خوبصورت کلام کے لیئے ۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کب سے اُس کو ڈھونڈ رہا ہوں
جس کو مجھ سے پیار ہے سائیں


واہ ۔۔ بہت خوب شعر ہے ۔ اور کیا آس ہے کہ جو بلکل ناممکنات میں سے ہے ۔ ;)

شکریہ وارث بھائی ۔۔۔۔ اس خوبصورت کلام کے لیئے ۔ :)



ارے سائیں، مایوسی کفر ہے بس شجر پیوستہ رکھیں بہار آ کے رہے گی۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
سائیں ۔۔ شجر پیوستہ تو رکھ لیتا ۔۔۔۔ اگر شعر کچھ اس طرح ہوتا :

کب سے اُس کو ڈھونڈ رہا ہوں
مجھ کو جس سے پیار ہے سائیں ;)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کون کسی کا یار ہے سائیں
یاری بھی بیوپار ہے سائیں

یہ بھی جھوٹا، وہ بھی جھوٹا
جھوٹا سب سنسار ہے سائیں

ہم تو ہیں بس رمتے جوگی
آپ کا تو گھر بار ہے سائیں

کب سے اُس کو ڈھونڈ رہا ہوں
جس کو مجھ سے پیار ہے سائیں

کرودھ کپٹ ہے جس کے من میں
مفلس اور نادار ہے سائیں


ڈول رہی ہے پریم کی نیا
داتا کھیون ہار ہے سائیں

بات کبھی ہے پھول کی ڈالی
بات کبھی تلوار ہے سائیں


گاؤں کی عزت کا رکھوالا
گاؤں کا لمبردار ہے سائیں


(راغب مراد آبادی)


۔



کون کسی کا یار ہے سائیں
یاری بھی بیوپار ہے سائیں

پہلا شعر پہلے بھی کہیں پڑھا تھا اور تب سے ذہن میں رہ گیا۔۔ اب مکمل کلام پڑھ کر مزید اچھا لگا۔۔شیئر کرنے کا بہت شکریہ وارث۔۔:)
 
Top