کون ہے جو محفل میں آیا 74

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں شگفتہ بٹیا رانی اور اس خوشگوار صبح کیا پروگرام ہے آپ کا؟ :)

بہتر ہوں اللہ کا شکر ۔ ناشتہ ہو چکا ہے ، کمرہ بھی سمیٹ لیا ہے اپنا ۔ لائبریری میں تلاش گمشدہ کا سلسلہ ہے ۔ دو دن بعد چھ کتب واپس کرنا ہیں ان کے اسکین کر کے ۔ لیکن لگتا ہے کہ دن دن سے زیادہ کی مہلت لینا پڑے گی کتب کی واپسی کے لیے ۔ کاش کہ لوگ اپنی کتب مجھ سے واپس نہ لیا کریں مجھے ہی دے دیا کریں ، آخر نیکی بھی تو کرنا چاہیے :happy:
 
یعنی آپ "نیک بخت" نہ ہوئی "نیک بخش" ہو گئیں؟ :) :) :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، روزانہ کا کون سا وقت ہوتا ہے جب فورم قابل رسائی نہیں ہوتا ؟ شاید آپ نے ذکر کیا تھا کہ کوئی معمول ہے فورم بیک اپ ٹائم کا یا نہیں معلوم کیا تھا مجھے اب صحیح سے یاد نہیں ۔
 
ہاں وہ پانچ دس منٹ کے لئے ڈاٹا بیس بیک اپ کی وجہ سے محفل ڈاؤن ہوتی ہے۔ اس کا درست وقت تو ہمیں بھی یاد نہیں۔ شاید زیک بھائی آپ کو درست وقت بتا سکیں۔ :)
 
سعود بھائی ، آپ کو جنت میں رہنے کے لیے اس بار کتنے دن ملے ہیں اور کتنے اب باقی رہ گئے ہیں ؟

12 دسمبر کو امریکہ سے چلے تھے، دو دن ریاض، سعودی عرب میں رہے اور 16 دسمبر کو دہلی پہونچے تھے۔ کچھ دن دہلی میں رہ کر ایک ہفتے کے لئے گاؤں گئے تھے اور اب وہاں سے واپس دہلی آ گئے ہیں۔ اب 14 جنوری کو واپسی ہے جس کے لئے گھر سے 13 جنوری کی رات میں ہی ائر پورٹ کے لئے نکل جانا ہوگا۔ :)
 
نیک بخت تو بالکل بھی نہیں ۔ اور نیک بخش کی مزید وضاحت کریں ۔

ہم نے سوچا کہ آپ لوگوں کو نیکیاں بخشنے کا سامان پیدا کر رہی ہیں تو شاید نیک بخش ہوں۔ :)

ویسے ہم نے آپ سے کہا تھا کہ "علامہ اقبال کا بچوں سے لگاؤ" کے عنوان کے تحت کچھ مواد فراہم کر دیں تاکہ تین چار پیراگراف کا ایک مضمون تیار ہو سکے۔ لیکن شاید آپ نے وہ پیغام دیکھا ہی نہیں تھا۔ :)
 
مجھ سے کہا تھا سعود بھائی ؟ میں دیکھتی ہوں ، کیا آج ہی چاہیے ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top