خورشیدآزاد
محفلین
السلام علیکم ساتھیو!!
آپ نے مشہور زمانہ ریئالٹی Survivor ٹی وی سیریز دیکھا ہوگا، یہ کھیل اسی ٹی وی شو سے ماخوذ ہے۔ اس کا نام میں نے مقدر کا سکندر رکھا ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور اچھا سا نام ہو تو بتائیں۔
قوائد وضوابط
سب سے پہلے تو آپ اپنی اپنی ٹیمیں بنائیں، ٹیم کا نام اور کپتان منتخب کریں، آپ اپنے آپ کو بھی کپتان منتخب کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی ٹیم کے ممبران متفق ہوں۔
چارٹیمیں ہوں گی، جوکم از کم 6 ارکان پرمشتمل ہوں گی۔
جب تمام انتطامات مکمل ہوگئے یعنی ٹیمیں بن گئیں، نام اور کپتان منتخب کرلیے گئے، تو کھیل کا باقائدہ افتتاح ایک دوسرے دھاگے میں کیا جائےگاجس میں اردومحفل کے ممبران روزانہ ایک رکن کوووٹ کے ذریعےکھیل سےنکال باہر کریں گے، آخر میں جو رکن بچے گا وہ اردومحفل کا مقدر کا سکندر کہلائے گا۔
جو رکن ووٹ کے ذریعے کھیل سے نکال دیا جائے گا، اسے سزا کے طور پر 48 گھنٹوں کے لیے اردومحفل سے معطل کردیا جائے گا۔ اورنئے سیزن تک یہ افراد دوبارہ ووٹ نہیں کرسکتے۔
ووٹ اردومحفل کا کوئی بھی رکن دے سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ اسکی پیغامات کی تعداد کم از کم 25 ہو۔
آپ کسی رکن کو نکال باہر کرنے کے لیے دوسری ٹیموں اور اردومحفل کے ارکان میں لابی کریں، چاہے اس کے لیے آپ درخواست، گزارش، دھونس دھمکی، کریڈٹ کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کوئی سا بھی ذریعہ استعمال کرسکتے ہیں۔
ووٹ کے لیے کتنا وقت دیا جائے اس بارے میں آپ کی آراہ درکار ہیں۔
امید ہے آپ کو یہ کھیل پسند آئے گا اور ہاں آپ کھیل کو اور بہتر و دلچسپ بنانے کے لیے اپنے مشورے دے سکتے ہیں۔