اقبال جہانگیر
محفلین
کوہاٹ کے پشاور چوک میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، متعدد زخمی
کوہاٹ: پشاور چوک میں بس اڈے کے قریب دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے پشاور چوک میں بس اڈے کے قریب دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیاقت میموریل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے باعث متعدد گاڑیوں کو بھی نقصاں پہنچا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد بس اڈے کے قریب نصب کیا گیا تھا جب کہ آئی جی خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ دھماکہ میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کوہاٹ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
http://www.express.pk/story/230084/