کوہِ سبلان کے دامن میں آذربائجانی خانہ بدوشوں کا افطار

حسان خان

لائبریرین
کوہِ سبلان ایرانی صوبے اردبیل میں واقع ایک مرتفع پہاڑ ہے جو کہ خطۂ آذربائجان کا حصہ ہے۔
دراصل ایرانی آذربائجان کا پورا خطہ ان پانچ صوبوں میں منقسم ہے: مشرقی آذربائجان، مغربی آذربائجان، اردبیل، زنجان اور قزوین۔۔۔

یہ چند تصاویر کوہِ سبلان کے دامن میں مقیم ایک خانہ بدوش آذربائجانی عشیرے کے افطار کی طرز سے متعلق ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صدیوں پہلے سارے ترک قبائل اسی طرح خانہ بدوش ہوا کرتے تھے۔

افطار کے لیے نان پکائے جا رہے ہیں
13920422160933790_PhotoL.jpg

13920422161022415_PhotoL.jpg

13920422161024259_PhotoL.jpg

تازے دودھ کا بندوبست کیا جا رہا ہے
13920422160859759_PhotoL.jpg

13920422160756399_PhotoL.jpg

افطار کے لیے غذا پکائی جا رہی ہے
13920422160654915_PhotoL.jpg

13920422160655806_PhotoL.jpg

ایک شخص اذان دیتے ہوئے
13920422160650321_PhotoL.jpg

نماز پڑھی جا رہی ہے
13920422160645321_PhotoL.jpg

13920422160656868_PhotoL.jpg

افطار
13920422160651181_PhotoL.jpg

13920422160653149_PhotoL.jpg

13920422160648352_PhotoL.jpg

13920422160649399_PhotoL.jpg

13920422160647290_PhotoL.jpg

افطار کے بعد قرآن پڑھا جا رہا ہے
13920422160652212_PhotoL.jpg


13920422160657884_PhotoL.jpg

بابا جی روایتی آذری ٹوپی پہنے ہوئے ہیں جسے ترکی میں 'پاپاق' کہا جاتا ہے۔
1392042216065440_PhotoL.jpg

ماہِ رمضان کا چاند
13920422160646274_PhotoL.jpg


ماخذ
 

تلمیذ

لائبریرین
ہر تصویرایک مکلمل داستان ہے - میاں ٹیگ کیا ہے کسی کو یا نہیں؟
نایاب بھائی محمود احمد غزنوی بھائی نیرنگ خیال نیلم حسیب نذیر گِل تلمیذ صاحب
ٹیگ کرنے کے لئے شکر گزاری، زبیر مرزا صاحب
میں یہ تصاویر دیکھ کر انہیں ریٹ کر چکا ہوں۔ حسان خان کا ذوق و شوق یقینا قابل داد و تحسین ہے کہ وہ ہمارے لئے ایسی خوبصورت تصاویرڈھونڈھ کر یہاں پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ جنہیں دیکھ کر اپنے دین اسلام کی یکجہتی ا وریگانگت پر یقین مزید پختہ ہو جاتا ہے۔
 
زبردست۔۔۔بہت سادہ، خالص اور دلکش طرزِ زندگی۔۔۔۔کشف المحجوب میں داتا صاحب نے بھی آذربائیجان کے درویشوں کے چند چشم دید واقعات قلمبند کئے ہیں۔۔۔یہ لوگ بھی لگتا ہے شائد اس زمانے سے زیادہ دور نہیں گئے ابھی تک۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
یہ لوگ بھی لگتا ہے شائد اس زمانے سے زیادہ دور نہیں گئے ابھی تک۔۔۔

تمام ترک اقوام میں خانہ بدوشی کی روایت ابھی تک موجود ہے۔
چند روز قبل بی بی سی پر ازبک خانہ بدوشوں کی یہ تصاویر دیکھی تھیں:
130419112922_tj_sheperdshous976.jpg

130419113048_tj_qurbonalisheperds976.jpg

130419112920_tj_sheperdsmomogul976-1.jpg

ربط

ترکمن خانہ بدوش
Turkmenistan-149.jpg

Manintelpak_yaluker.jpg

Mersin%2B305-1.jpg


قزاق خانہ بدوش
paul-knipe_kazakh-nomads.jpg
web11kazakheagle4.jpg

Mongolia-15-2.jpg

traditionalfamly.jpg


قرغز خانہ بدوش
kyrgyz-shepard-family_12291_600x450.jpg

kyrgyz%20man.jpg


مشرقی ترکستان (سنکیانگ) کے اویغر خانہ بدوش
china106.jpg

china103.jpg

china107.jpg
8390801079_87ea90d66d_z.jpg


ایران کے قشقائی ترک خانہ بدوش
Qashqai-nomads-in-Iran-006.jpg

3480nph.jpg

Inside_Qashqai_tent.jpg

یہ ساری قومیں مسلمان ہیں۔ :)
 

نیلم

محفلین
کتنی سادہ زندگی اور کتنی سادہ خوراک ہے ان کی ،،،ترکی اور افغنستان کی ثقافت آپس میں بہت ملتی ہے رنگ و روپ بھی کھانا پینا بھی لباس بھی۔۔اٹک میں بہت سارے افغانی ہجرت کر کے آئے تھے ۔اُن کی روٹی بھی بالکل ایسی ہی ہوتی تھی ۔لیکن وہ لوگ صفائی کے معاملے میں لاپرواہ تھے بہت ۔

بہت اچھی شئیرنگ ہیں ۔
 

تلمیذ

لائبریرین
یہ ان کی مخصوص روٹی یا نان ہے اور ہمارے ہاں کے تندورچی (سوائے چند پشتونوں کے) ایسا نان نہیں بنا سکتے ۔یہ شوربے والے سالن کے ساتھ خوب مزہ دیتا ہے۔
 
بہت عمدہ تصاویر،
شئیرنگ کا شکریہ حسان خان
یہ ٹوپی "پاپاق" دیکھ کر بچپن کی برفباریاں یاد آ گئیں، جب ہم بھی یہ ٹوپیاں پہنے لپٹے کانوں، منجمد انگلیوں اور سرخ و سرد ناک کے باوجود کھیل چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتے تھے۔
اور ہزارہ، کشمیر اور انڈیا کے ملحقہ علاقوں میں گجر قبیلے اب بھی اپنی تمام تر روایات کے ساتھ ایسی ہی سادہ خانہ بدوشی کی زندگی گزار رہے ہیں، میں بھی گجر قبیلے ہی سے تعلق رکھتا ہوں اور مجھے اپنے اجداد کی اساس وہ خانہ بدوش بہت اچھے لگتے ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
ایک بہت اچھی بات کی ہے آپ نے @امجدمیانداد جی۔
اپنے آباواجداد کی روایات سے عقیدت اور اس کی ترویج انسانی جبلت اورایک قابل تحسین امر ہے۔ لیکن اگر آپ میری گذارش کا رخ صرف اپنی طرف نہ موڑیں تو عرض کروں کہ فی زمانہ اس وصف کا بے حد فقدان ہو گیا ہے اور عامۃ الناس اپنے پرکھوں کی ا چھی اور عمدہ روایات کو بھول بیٹھے ہیں اور دور جدید کی مادیت پسند قباحتوں اور معاشی عدم استحکام نےایک جھاڑو سا پھیر دیا ہے اور آپ کے نشان دہی کردہ مخصوص حوالے سے ہماری معاشرت تلپٹ ہو کر رہ گئی ہے۔
 
زندگی کا حسن سادگی میں ہے ۔ جس کے سینے میں دھڑکنے والا دل احساس کی دولت سے معمور ہے وہ ان تصاویر کو دیکھ کر بے ساختہ داد دینے کے لیے آمادہ ہو جائے گا۔ کیونکہ یہ قابل تحسین تصاویر کسی کے دل کی کیفیات کی عکاسی کرتی ہیں ۔
بہت عمدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوبصورت ہیں۔
 
Top