کویت میں پولیس اہلکاروں پر بغیر اجازت داڑھی رکھنے پر پابندی

کاشفی

محفلین
کویت میں پولیس اہلکاروں پر بغیر اجازت داڑھی رکھنے پر پابندی
1618512_10152013901465528_246907316_n.jpg

داڑھی پر پابندی کا مقصد عوام میں پولیس کی ہیبت اور خوف برقرار رکھنا ہے،کویتی سیکریٹری داخلہ فوٹو:فائل

کویت سٹی: کویت میں پولیس اہلکاروں پر بغیر اجازت داڑھی رکھنے پر پابندی لگادی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق کویت کے سیکرٹری داخلہ سلیمان الفہد نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو وردی سے ملتے جلتے کپڑے پہن کر فرائض کی انجام دہی اور چہرے کی صفائی میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کی شکایات عام ہوچکی ہیں اس لئے پولیس اہلکاروں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد بھی فوری طور پر ہوگا۔

کویتی سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا ضابطہ اخلاق کے تحت پولیس اہلکار بغیر اجازت داڑھی نہیں رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ داڑھی پر پابندی کا مقصد عوام میں پولیس کی ہیبت اور خوف برقرار رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکار بالوں کے عجیب و غریب انداز کو بنانے کے لئے جِیل اور دیگر کریموں کا بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
 
Top