کُھل کر آخر جہل کا اعلان ہونا چاہئے ٭فریحہ نقوی

کُھل کر آخر جہل کا اعلان ہونا چاہئے
حق پرستوں کے لئے زندان ہونا چاہئے

اس وطن میں مقتدر ہونے کی پہلی شرط ہے
آدمی کے روپ میں شیطان ہونا چاہئے

نیم مُلّا خطرۂ ایمان ہوتا ہے اگر
پورا مُلّا غاصبِ ایمان ہونا چاہئے

آپ جیسوں کو رعایا جھیلتی ہے کس طرح
آپ کو تو سوچ کرحیران ہونا چاہئے

دل سے شرمندہ ہوں یہ اشعار جو میں نے کہے
آپ کے اعزاز میں دیوان ہونا چاہئے
فریحہ نقوی​
 
Top