حمیرا عدنان
محفلین
کلرکہار انٹر چینج سے چکوال روڈ پر تقریباً 22 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک تاریخی مندر واقعہ ہے.
دھوپ بہت تیز ہونے کی وجہ سے تصاویر زیادہ اچھی نہیں لے سکی لیکن امید ہے یہ تصاویر بھی آپ کو پسند آئیں گی
بقول گائیڈ کے تقسیم ہند سے قبل یہاں ہندوؤں کی اچھی خاصی آبادی تھی لیکن انیس سو سینتالیس میں یہاں کے تمام ہندو نقل مکانی کر کے بھارت چلے گئے تھے۔ کٹاس راج ٹیمپل کمپلیکس کے مندروں میں سے رام چندر مندر، ہنومان مندر اور شیو مندر خاص طور پر نمایاں ہیں
کٹاس راج ٹیمپل کمپلیکس کوئی ایک مندر نہیں بلکہ کم از کم سات ہندو مندروں سمیت سکھوں کے ساتھ ساتھ بدھ مت کے پیرو کاروں کے مقدس مقامات اور تاریخی عبادت کے سلسلے کا نام ہے
ہندو دیوتا شیو کے آنسو
ہندو مذہبی روایات کے مطابق جب شیو نامی دیوتا کی بیوی ستی کا انتقال ہوا تو شیو اتنا روئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی ایک نہ ختم ہونے والی لڑی جاری ہو گئی۔ اس طرح ہندوؤں کے لیے مقدس دو تالاب وجود میں آئے، جن میں سے ایک پشکار (اجمیر میں) ہے اور دوسرا کٹکشا۔ سنسکرت میں کٹکشا کا مطلب آنسوؤں کی لڑی ہے۔ یہی لفظ کٹکشا صدیوں بعد بدلتا بدلتا اب کٹاس بن چکا ہے
کٹاس راج ٹیمپل کے تالاب کی تصاویر
اس تالاب کی گہرائی 30 فٹ تک ہے
ہندو مذہب کے مطابق اس چشمے پر نہانے سے ان کے تمام گناہ دھل جاتے ہیں