طارق شاہ
محفلین
غزل
کٹی زیست جس کی ساری تِرا اعتبار کرتے
ہُوا جاں بَلب بلآخر تِرا انتظار کرتے
یہ میں سوچتا ہُوں اکثر کہ اگر وہ مِل بھی جاتے
وہی کج ادائیوں سے مجھے بے قرار کرتے
بَپا حشر کیا نہ ہوتا، جو وہ چھوڑ کر ہر اِک کو
کبھی رسم و راہ مجھ سے اگر اُستوار کرتے
اِسی ڈر میں مُبتلا ہُوں، کہ بدیس آ کے اُس کو
کہیں بُھول ہی نہ جاؤں غمِ روزگار کرتے
سدا کوستے ہی رہتے ہم اُس آہِ بے اثر کو
جو ہمیشہ، مثلِ ماضی، نہ وہ ہم سے پیار کرتے
ہو سبیل کچھ تو یا رب، مِلے شرفِ کامرانی
ہُوئی عمر اِک دُعا میں مجھے یار یار کرتے
بَھلا کیا جوَاب دیتے ربِ حُسنِ دوجہاں کو
جو پرِی وشوں کا اُٹھتے فقط اِنتظار کرتے
یہ خلِش عذابِ جاں سی نہ دلِ خلِؔش میں رہتی
وہ بھی ایفا اپنا وعدہ، اگر ایک بار کرتے
شفیق خلؔش
چراغِ دل تو ہو روشن ۔۔۔ شفیق خلشؔ، جمع و ترتیب: طارق شاہ - بزم اردو لائبریری
جوشِ طلب میں ۔۔۔ شفیق خلش، جمع و ترتیب: طارق شاہ - بزم اردو لائبریری