کچن مشینری

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
مجھے یاد ہے محفل پر ایک دفعہ روٹی میکر کے بارے میں بات ہو رہی تھی تو مختلف آرا سامنے آئیں تھیں۔ جن میں سے ایک کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ مشینوں کی مدد سے کام کرنے سے کھانے میں پیار و محبت کا ذائقہ ویسا نہیں رہے جیسے اپنے ہاتھوں سے کام کرنے میں ہے۔ میری رائے تب بھی یہی تھی کہ مشینری آپ کو کام جلد اور احسن طریقے سے مکمل کرنے میں مدد دیتی ہے اور آپ وہی بچایا گیا وقت اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ اچھی طرح گزار سکتے ہیں۔

میں سوچ رہی تھی کہ محفلین سے اس بارے میں رائے لی جائے اور یہ بھی کہ ان کے کچن میں کون کون سے مشینی آلات استعمال ہوتے ہیں اور ان سے ان کا کام کتنا آسان اور بہتر ہوتا ہے۔
زیک ، سیما علی جاسمن ، گُلِ یاسمیں ، نیرنگ خیال ، محمداحمد ، @LaAlma , اکمل زیدی ، سید عاطف علی ، شمشاد بھائی
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
ہمارے یہاں چولھا جلانے کے لیے ماچس یا لائٹر ضرور استعمال ہوتا ہے کہ بیگم کی زبان اس معاملے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے یہاں چولھا جلانے کے ماچس یا لائٹر ضرور استعمال ہوتا ہے کہ بیگم کی زبان اس معاملے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p
کیسے ہیں فہیم؟
خیر بیگم کی زبان کےبارے میں آپ کی رائے تمام شوہر صاحبان کی طرح آدھے جملے سے آگے نہیں جا سکتی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم
مجھے یاد ہے محفل پر ایک دفعہ روٹی میکر کے بارے میں بات ہو رہی تھی تو مختلف آرا سامنے آئیں تھیں۔ جن میں سے ایک کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ مشینوں کی مدد سے کام کرنے سے کھانے میں پیار و محبت کا ذائقہ ویسا نہیں رہے جیسے اپنے ہاتھوں سے کام کرنے میں ہے۔ میری رائے تب بھی یہی تھی کہ مشینری آپ کو کام جلد اور احسن طریقے سے مکمل کرنے میں مدد دیتی ہے اور آپ وہی بچایا گیا وقت اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ اچھی طرح گزار سکتے ہیں۔

میں سوچ رہی تھی کہ محفلین سے اس بارے میں رائے لی جائے اور یہ بھی کہ ان کے کچن میں کون کون سے مشینی آلات استعمال ہوتے ہیں اور ان سے ان کا کام کتنا آسان اور بہتر ہوتا ہے۔
زیک ، سیما علی جاسمن ، گُلِ یاسمیں ، نیرنگ خیال ، محمداحمد ، @LaAlma , اکمل زیدی ، سید عاطف علی ، شمشاد بھائی
اب آپ چاہتی ہیں کہ میں اپنی تمام کچن صلاحیتیں یہاں برسر عام بتا دوں۔۔۔۔ یہ میں نہیں کروں گا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اب آپ چاہتی ہیں کہ میں اپنی تمام کچن صلاحیتیں یہاں برسر عام بتا دوں۔۔۔۔ یہ میں نہیں کروں گا۔
جی میں بالکل یہی چاہتی ہوں تا کہ ہمیں بھی علم ہو کہ آپ نے کوچہ آ لکساں کی روایات سے انحراف تو نہیں کر رہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی میں بالکل یہی چاہتی ہوں تا کہ ہمیں بھی علم ہو کہ آپ نے کوچہ آ لکساں کی روایات سے انحراف تو نہیں کر رہے۔
میں تو ابھی توثیقی شرائط نہیں پڑھ پایا۔۔۔ انحراف تو بہت دور کی بات ہے۔

باقی آپ کو معلوم ہی ہے کہ میں کچن ایکسپرٹ ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
مجھے یاد ہے محفل پر ایک دفعہ روٹی میکر کے بارے میں بات ہو رہی تھی تو مختلف آرا سامنے آئیں تھیں۔ جن میں سے ایک کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ مشینوں کی مدد سے کام کرنے سے کھانے میں پیار و محبت کا ذائقہ ویسا نہیں رہے جیسے اپنے ہاتھوں سے کام کرنے میں ہے۔ میری رائے تب بھی یہی تھی کہ مشینری آپ کو کام جلد اور احسن طریقے سے مکمل کرنے میں مدد دیتی ہے اور آپ وہی بچایا گیا وقت اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ اچھی طرح گزار سکتے ہیں۔

میں سوچ رہی تھی کہ محفلین سے اس بارے میں رائے لی جائے اور یہ بھی کہ ان کے کچن میں کون کون سے مشینی آلات استعمال ہوتے ہیں اور ان سے ان کا کام کتنا آسان اور بہتر ہوتا ہے۔
زیک ، سیما علی جاسمن ، گُلِ یاسمیں ، نیرنگ خیال ، محمداحمد ، @LaAlma , اکمل زیدی ، سید عاطف علی ، شمشاد بھائی
میں کافی عرصے سے آٹا گوندھنے والی مشین استعمال کر رہی ہوں۔ پاکستان میں بھی اور پاکستان سے باہر بھی لیکن جتنی اچھی مجھے پاکستانی میڈ عبداللہ مشین لگتی ہے اتنی کوئی بھی مشین نہیں لگی۔ صحیح آٹا گوندھنا عبداللہ کا ہی کام ہے۔
میں نےبہت بار روٹی میٹک لینے کا پروگرام بنا کر کینسل کر دیا کیوں کہ جن لوگوں نے استعمال کی ان کی رائے کچھ خاص مثبت نہیں تھی۔ پھر میں نے پاکستان سے روٹی میکر بھی لیا لیکن وہ بھی ٹھیک روٹی نہیں بناتا۔ بس میرا یہ خواب ابھی تک ادھورا ہے کہ ادھر آٹا رکھیں اور ادھر روٹی بن جائے۔ جو ویسے تو اس لیے بن جاتی ہے کہ کام میں مدد کرنے والوں کا بھلا ہو لیکن جب خود بنانی ہو تو مجھے اپنی یہ ادھوری خواہش بہت اداس کر دیتی ہے۔
اس کے علاوہ میری سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مشینوں میں ایئر فرائر اور رائس ککر رہے ہیں۔ کچھ سال پہلے میں نے انسٹنٹ پاٹ کااستعمال شروع کیا تھا اور تب سے کچن میں میں ہوں اور میرا انسٹنٹ پاٹ خاموش ایک طرف پڑا ہو، ناممکن ہے۔
کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنے انسٹنٹ پاٹ کو اپ گریڈ کیا ہے اور اب میرا ائیر فرائر، اوون اور رائس ککر سب شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کی جان چھوٹی کیوں کہ یاس انسٹنٹ پاٹ ان سب کے کام سنبھال لیے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
میں کافی عرصے سے آٹا گوندھنے والی مشین استعمال کر رہی ہوں۔ پاکستان میں بھی اور پاکستان سے باہر بھی لیکن جتنی اچھی مجھے پاکستانی میڈ عبداللہ مشین لگتی ہے اتنی کوئی بھی مشین نہیں لگی۔ صحیح آٹا گوندھنا عبداللہ کا ہی کام ہے۔
تعریف تو سنی ہے۔ ایک وقت میں کتنا آٹا گوندھ لیتی ہیں مشین صاحبہ؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
تعریف تو سنی ہے۔ ایک وقت میں کتنا آٹا گوندھ لیتی ہیں مشین صاحبہ؟
کافی زیادہ۔ جیسے میں نے ایک وقت میں دس لوگوں کے لیے بھی آٹا تیار کیا ہے اس میں۔ اور اگر بہت زیادہ گو ندھنا ہو تو دو بار کر کے گوندھ لیں۔
 
زیک

مسافر
مشین کا مقصد آپ کو کام آسان بنانا ہے یا آپ کا وقت بچانا ہے۔ اکثر خاطرخواہ کام کرتی ہیں۔

میرا سب سے زیادہ استعمال کافی بین بر گرائنڈر جو کہ دوسرے گرائنڈر سے الگ ہے، کافی میکر، بلینڈر اور رائس کوکر کا ہوتا ہے۔ دیگر مشینیں روزانہ کے حساب سے استعمال نہیں ہوتیں
 
وجی

لائبریرین
ہماری نظر میں اگر مشین صرف ایک مقصد کی ہو تو اچھی چل جاتی ہے
لوگ پیسے بچانے کی خاطر تھری ان ون یا آل ان ون مشینیں لے لیتے ہیں کم پیسوں میں زیادہ کام کرے گی
ایک وہ بڑی ہونے کی وجہ سے ان تمام کاموں میں استعمال بھی نہیں ہوتی دو سرا اگر خراب ہوجائے تو سارے کام رک جاتے ہیں
اس کے برعکس اگر ہر کام کی الگ مشین لی جائے تو بہتر رہی ہے اور اگر ایک مشین خراب ہوتی ہے تو دوسرے کام نہیں رکتے ۔

ہم نے ایک تھر ان ون مشین لی تھی جو آٹا اور دوسرے مکسنگ کے کام کرسکتی تھی مگر اس سےزیادہ آٹا ہی گوندنے کا کام لیا گیا
مشین کی بادی ٹوٹ گئی جو کہ صدر سے جگار میں بنوائی کچھ عرصہ چلی پھر ٹوٹ گئی ۔
 
La Alma

لائبریرین
کچن ایپلائنسز کی فہرست تو کافی طویل ہے۔ مگر روزمرہ کی بنیاد پر زیادہ استعمال الیکٹرک کیٹل، ٹوسٹر ، جوسرز اور فوڈ پروسیسر کا ہوتا ہے۔ مائیکروویو اوون بھی اسی کیٹیگری میں شامل ہے ۔گو کہ حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے۔ لیکن دن میں ایک آدھ دفعہ ضرورت پیش آ ہی جاتی ہے۔ سردیوں میں ٹی اینڈ کافی ڈسپنسر کا بھی بہت استعمال ہوتا ہے۔ گو مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں، لیکن ہاؤس ہیلپ کو اس سے کافی سہولت رہتی ہے۔
آٹا گوندھنے والی مشین یا روٹی میکر کا تاحال کوئی تجربہ نہیں۔ اس معاملے میں مشین سے زیادہ مین پاور پر ہی تکیہ ہے۔
ٹائم مینیجمنٹ اور آسانی تو بہرحال کچن مشینری سے ہو جاتی ہے، لیکن کچھ ایپلائیسنز کے استعمال سے کہیں نہ کہیں ذائقہ ضرور کمپرومائز ہوتا ہے۔ اس لیے بسا اوقات دیسی طریقۂ کار بھی اختیار کر لیا جاتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
باورچی خانے میں آسانیوں اور وقت و محنت کی بچت کے لیے بہت سی مشینیں ہیں لیکن میں تھوڑی دیہاتی ذہن کی بندی ہوں تو مشینیں کم استعمال کرتی ہوں۔ روٹی بنانے کی مشین میں نے نہ استعمال کی ہے نہ کرتے دیکھی ہے۔میری ایک استانی صاحبہ نے مجھے آٹا گوندھنے کا انتہائی آسان طریقہ بتایا جب وہ میری افسر بنیں اور ہم ایک ہی رہائش گاہ میں اکٹھے رہے۔ مجھے بے حد آسان لگتا ہے آٹا گوندھنا۔ بس گیلا کر کے رکھ دو۔ پندرہ منٹ بعد اسے دو مکے مارو اور آٹا تیار۔ روٹی بنانی بھی آسان لگتی ہے۔ صاحب کئی بار کہتے ہیں کہ پکا کے ہاٹ پاٹ میں رکھ دو۔ لیکن مجھے اچھا لگتا ہے خود بھی تازہ روٹی کھانا اور کھلانا۔ کبھی مجبوری ہو تو اور بات ہے۔ بندے ہی کتنے ہیں! مہمان تو ویسے ہی باعثِ رحمت ہیں الحمد اللہ۔
مائکروویو میرے پاس تھا لیکن بچوں کے بچپن میں ہی میں نے جب اس کے نقصانات جانے تو اپنے ادارے کو ہدیہ کر دیا۔ نہ ہو گا نہ ہی استعمال ہو گا۔ اب بہت کم مشینیں استعمال کرتی ہوں۔
 
دو مکے اور آٹا تیار۔ زندہ باد۔ :)
مائکروویو میرے پاس تھا لیکن بچوں کے بچپن میں ہی میں نے جب اس کے نقصانات جانے تو اپنے ادارے کو ہدیہ کر دیا۔ نہ ہو گا نہ ہی استعمال ہو گا۔ اب بہت کم مشینیں استعمال کرتی ہوں۔
بے چارہ ادارہ۔ :)

میں تو مائیکرو ویو کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتا۔ نقصانات سے زیادہ تو مجھے اس کے فوائد کا علم ہے۔
 
میری رائے میں انسٹنٹ پاٹ اب تک کا بہترین کچن گیجٹ ہے!
پلینٹری مکسر اور روٹی میکر بھی نہایت کار آمد ہیں، تاہم روٹی میکر کے لیے آٹے کی کنسسٹنسی بہت اہم ہوتی ہے، اسی لیے اکثر لوگ اسے ٹھیک سے استعمال نہیں کر پاتے.
اگر آپ کے یہاں دال چاول بکثرت بنتے ہوں تو رائس ککر بھی کام کی چیز ہے.
 
سیما علی

لائبریرین
باورچی خانے میں ائیر فر ائیر ہمیں سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ آئل کا استعمال کم ازکم کرنا ہے باقی ہم ذرا دیسی زیادہ ہیں ہمیں اپنی اماں کی طرح چٹنی سل بٹے سے ہی پیسنا ہے شامی کباب بھی جو سل پہ پیس کے اچھے لگتے ہیں وہ چوپر میں نہیں
کھانا ویسے دیسی طریقے سے گرم کرتے ہیں مائکروویو ہم کم از کم استعمال کرتے ہیں
کافی میکر
اور الیکڑک کیٹل ہمارے استعمال میں رہتے ہیں ۔۔۔
وقت ویسے کافی بچتا ہے مشینوں سے اگر آپکو کسی کام پہ جلدی پہنچنا ہے تو کوئی حرج نہیں مشینوں کا استعمال ۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
لسی بنانے کے لیے البتہ برقی مدھانی ہی استعمال کرتی ہوں۔ اس میں سب سے زیادہ مزہ مکھن نکالنے میں آتا ہے۔ اور چاٹی والی لسّی بہترین مشروب ہے۔
 
Top