کچھ اشعار۔۔۔۔۔۔

زھرا علوی

محفلین
میں نے سانسیں سسکتی دیکھی ہیں
تو نے اس زندگی میں دیکھا کیا؟

تو اگر نہ ہو میری دنیا میں
تو نے سوچا ہے میرا ہو گا کیا؟

تو بنے خواب میری حسرت یے
میں چنوں پھول تو نے چاہا کیا؟

تری آنکھوں میں جو اتر جائے
مرے قدموں میں ہے وہ رستہ کیا؟
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہی زہرا۔ دوسرے شعر کے پہلے مصرع میں ’نہ ہو‘ کو ’ہو نہ‘ کر دیں تو وہ خامی دور ہو جائے جکسے میں خامی سمجھتا ہوں۔ یعنی ’نہ‘ بر وزن ’نا‘۔
آخری شعر میں بھی ’تیری‘ کا محل ہے پہلے مصرع میں۔
 
Top