کچھ اشعار برائے اصلاح

tanzeem

محفلین
کچھ اشعار برائے اصلاح

گیسو اس طرح لہرائے اس شوخ نے
ہوگئے زلف میں ہم گرفتار سے

لوٹ کر ہم بھی آجاتے اک بار گر
کوئی دیتا سدا جو ہمیں پیار سے

ہیں گلوں کے ہزاروں پرستار پر
ہو گئی ہے محبت ہمیں خار سے

دل کے جذبات ان سے نہ ہم نے کہے
ڈر ہمیں تھا بہت ان کے انکار سے

خدایا تو کرنا اسے در گزر
ہو گئی ہو خطا گرگنہگار سے

تنظیم اختر
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اشعار تو اچھے ہیں ، انہیں مطلع لگا گر غزل کی شکل دے سکتے ہیں ۔
کوئی دیتا سدا جو ہمیں پیار سے
یہاں صدا دی جاسکتی ہے ، سدا صدا بھی دی جاسکتی ہے لیکن سدا نہیں دی جاسکتی ۔
خدایا تو کرنا اسے در گزر
یہ مصرع بحر میں نہیں ، خود ہی نظر ثانی کریں ۔
 
Top