تیرہویں سالگرہ کچھ اعداد و شمار

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اب جہاں محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پیغامات کی تعداد کا ایک ہدف بھی سیٹ کر دیا ہے تو فورم کے کچھ حالیہ اعداد و شمار پر نظر ڈال لیتے ہیں۔ اس طرح ہمیں فورم کی موجودہ سرگرمی کے بارے میں کچھ علم ہو جائے گا اور یہ جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ ہمیں سرگرمی کا لیول کتنا بڑھانے کی ضرورت ہے۔

سب سے پہلے تو روزانہ کی شماریات پر نظر ڈالتے ہیں جنہیں ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔


daily.png

ڈیلی شماریات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فی الوقت روزانہ پیغامات کی شرح اوسطا 500 کے قریب ہے۔
ذیل میں ہفتہ وار اعداد و شمار ظاہر کیے گئے ہیں۔


weekly.png

ان اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتہ وار پیغامات کی شرح 2000 سے 3500 پیغامات تک ہے۔
آخر میں ماہانہ اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں۔

monthly.png

ان اعداد و شمار سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ سال مئی کے بعد کچھ عرصے تک فورم پر ٹریفک کم رہی۔ یہ کچھ مہربانوں کی کارستانی کا نتیجہ تھا۔ :) لیکن اس کے بعد سے بتدریج صورتحال بہتری جانب گامزن رہی ہے۔ اس گرافک میں حالیہ مہینے کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اس میں پیغامات کی تعداد کم نظر آ رہی ہے کیونکہ ابھی مئی کی 11 تاریخ ہے۔

محفل فورم پر کچھ عرصے تک روزانہ باقاعدگی سے ایک ہزار سے زائد مراسلات پوسٹ کیے جاتے رہے ہیں اور مہینے کی شرح تیس ہزار پیغامات سے زیادہ بھی رہی ہے۔ اس میں کمی آنے کی وجوہات کئی ہیں، اور ان میں یقینا مجھ سمیت دوسرے منتظمین کی دیگر مصروفیات کا بڑھنا ہے۔ اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ محفل فورم کی متبادل فعال نظامت کا بندوبست کیا جائے۔ میں یہاں فرقان، تابش اور خلیل بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی کوششوں کی وجہ سے فورم کی رونق بحال ہو رہی ہے۔ میں یہ بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ فورم کے ماحول کو ٹھیک کرنے اور اس کی رونق بحال کرنے میں ایک طویل مدت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ لیکن اس محنت پر پانی پھیرنے میں دیر نہیں لگتی۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہمیں تمام محفلین کا تعاون حاصل رہے گا اور کسی ناخوشگوار صورتحال کا اعادہ نہیں ہوگا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں الیکسا ڈاٹ کام پر اردو ویب کے عمومی رینک کو دکھایا گیا ہے جو آج کے مطابق ہے۔

alexa_urduweb.png

اس تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ بحیثیت عمومی اردو ویب انٹرنیٹ کی ٹاپ کی ایک لاکھ سائٹس میں شمار ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں اس کا نمبر 1226 ہے۔ یہ رینک مستقل نہیں ہیں۔ اس رینکنگ کو کچھ تبدیلیوں کے ذریعے کافی بہتر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ سالگرہ کی سرگرمیوں کا اس رینک پر کیا اثر پڑتا ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک عام شاہدہ جو ان اعداد و شمار میں شامل نہیں وہ یہ ہے کہ پاکستان کے مطابق رات کے وقت فورم کی ٹریفک بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ محفل فورم پر زیادہ تر ٹریفک پاکستان سے ہی آتی ہے۔ اس کے مقابلے میں انڈیا سے بہت تھوڑی ٹریفک آتی ہے۔
 

یاز

محفلین
کوئی اندازہ ہے کہ الیکسا کے مطابق اردو ویب یا محفل کی ٹاپ رینکنگ کیا اور کب رہی ہے؟ پاکستان میں بھی اور گلوبل بھی۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
الیکسا ٹاپ لیول ڈومین کے اعدادوشمار ہی دیتا ہے۔ سب ڈومین یا ذیلی سائٹ کے علیحدہ اعدادوشمار نہیں دستیاب ہوتے۔
اردو ویب کی زیادہ ٹریفک محفل فورم کی ہی ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ اردو ویب کا ٹاپ رینک 90000 کے آس پاس رہا ہوگا۔
 

یاز

محفلین
الیکسا ٹاپ لیول ڈومین کے اعدادوشمار ہی دیتا ہے۔ سب ڈومین یا ذیلی سائٹ کے علیحدہ اعدادوشمار نہیں دستیاب ہوتے۔
اردو ویب کی زیادہ ٹریفک محفل فورم کی ہی ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ اردو ویب کا ٹاپ رینک 90000 کے آس پاس رہا ہوگا۔
شکریہ جناب۔
میرا سوال بھی اردو ویب کی بابت ہی تھا۔ غلطی سے محفل لکھ گیا۔
کیا رینکنگ ہسٹری وغیرہ بھی دستیاب ہوتی ہے الیکسا پہ؟
 

عثمان

محفلین
یعنی پچھلے سال کے مسئلے کے بعد چار ماہ مندہ رہا اور پھر مارکیٹ تیزی سے ترقی کی جانب ایسی گامزن ہے کہ سابقہ مستعدی کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
اس سے کافی دلچسپ نتائج اخذ کیے جا سکتے ہیں۔ :)
 

زیک

مسافر
نبیل کیا یہ ممکن ہے کہ ایک گراف میں پچھلے چند سالوں میں پوسٹس کے اعداد و شمار دکھائیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں مئی 2012 سے اب تک کے اعداد و شمار کی تصویر موجود ہے۔

yearly.png

یہ اعداد و شمار دیکھ کر میں خود بھی حیران ہو گیا ہوں۔ دسمبر 2012 میں 45000 کے قریب مراسلات پوسٹ کیے گئے تھے۔ ان دنوں مہینے میں 25 سے 30 ہزار مراسلات معمول کی بات تھی۔ اس کے بعد یہ گراف نیچے آتا گیا۔ بیچ میں جو spikes نظر آتی ہیں وہ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر سرگرمی میں وقتی اضافے کی ہوتی ہیں۔
 

یاز

محفلین
نومبر 2014 سے ستمبر 2015 تک اتنے کم مراسلے کیوں ہوئے
بغور دیکھیں تو یہ صورتحال ستمبر 2014 سے نومبر 2015 تک چلی ہے۔
اندازہ ہے کہ سیاسی مباحث اور دھرنے وغیرہ پہ بات چیت کی چپقلش کے باعث کئی ممبران محفل یا بولنا چھوڑ گئے تھے۔ شاید شمشاد بھائی بھی انہی دنوں گئے ہوں۔
پھر اچانک بہتری آئی۔
 
Top