تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔

دنیا کا سب سے مشکل ترین سوال بھی یہی ہے " اپنا تعارف " اور آج پھر مجھے اس کا سامنا ہے ۔ کافی دیر سوچتا رہا کیا لکھوں کیا نہ لکھوں اور آخر کار ایک بار پھر اسی کیفیت کا سامنا ہے کہ اگر کسی نے میرے متعلق کچھ پوچھ لیا تو جواب دے دونگا ورنہ خود سے کیا کیا بتاؤں یہ گھتی مجھ سے اب تک نہ سلجھی ۔۔۔
 
شکریہ
حافظ قرآن ( بمع قرات و تجوید ) ، گریجویشن ہورہی ہے ابھی
رہائش کراچی اور سوات ( سوات آبائی گاؤں ہے اور کراچی میں مسافر خانہ )
شعروشاعری ، کرکٹ اور لکھنا
 
کرنے کی گستاخی بھی کی ہے لیکن وہ اور بات ہے کہ آج تک سوائے چند کے کسی کو اس کا نہیں پتہ اور نہ ہی انکے علاوہ کسی اور کو اپنا لکھا ہوا دکھایا ہے ۔۔۔
 
RAZIQ SHAD

محفلین
اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید !
امید ہے یہاں احباب کے ساتھ گپ شپ لگا کر خوشی محسوس کریں گے۔۔۔۔۔۔۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ الْفَاتِحِ لِمَا أُغْلِقَ، وَالْخَاتِمِ لِمَا سَبَقَ،وَالنَّاصِرِ الْحَقَّ بِالْحَقِّ ، وَالْهَادِی إِلَى صِرَاطِكَ الْمُسْتَقِیمِ ، وَعَلٰی آلِهٖ وَأَصْحَابِهٖ حَقَّ قَدْرِهٖ ، وَمِقْدَارِهِ الْعَظِیمِ
 
بہت شکریہ
انشاء اللہ جب آپ جیسے احباب ہونگے تو مزہ تو یقیناََ آئیگا ۔۔
 
خوش آمدید

شعروشاعری ، کرکٹ اور لکھنا

پڑھنا تو بہت سے لوگوں کا مشغلہ ہوتا مگر ہمیں ایک ایسے فرد بلکہ مرد کی تلاش تھی جو لکھنے کا شوقین ہو مگر آپ تو اس سے بھی ایک جمپ آگے مل گئے ہمیں۔ اور ویسے بھی جلد آید درست آید جناب۔
آپ ہمارے لئے محفل کے راج دلارے اور جوہر کمیاب و نایاب ہیں۔

بات یہ ہے میری اوپن یونیورسٹی کی دو اسائنمنٹس رہتی ہیں۔ اگر آپ لکھ دیں تو آپ کا شوق و مشغلہ پورا ہونے کے ساتھ تجربے میں اضافہ بھی ہو گا اور ہم کا بھی کام ہو جاوے گا۔
 
Top