تعارف کچھ اپنے بارے میں

علی خان

محفلین
میرا نام اشفاق علی یوسفزئی ہے، میں ایک پٹھان فیملی سے ہوں۔ میرا تعلق ضلع صوابی کے ایک چھوٹے سے گاوں سے ہے، میری پیدائش تو ویسے کراچی کی ہے، مگر میرا بچپن اور جوانی اپنے گاوں اور تعلیمی سلسلہ کچھ گاوں اور کچھ پشاور میں گزرا ہے،
کمپیوٹر سے تعلق پچھلے 12 سال سے ہے، ویب ڈیزائینگ، ہارڈوئیر اور نٹورکنگ سے کچھ زیادہ تعلق ہے، میں مائیکروسافٹ، سسکو اور جونیفر سرٹیفائڈ ہوں، اپنا ایک کمپیوٹر کالج بھی چلاتا ہوں، جو ٹیکنکل بورڈ سے منظور شدہ ہے،
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اردو محفل میں تہہ دل سے خوش آمدید۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ایک کمپیوٹر کالج چلا رہے ہیں۔ امید ہے کہ آپ سے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اشفاق صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

کمپیوٹر کالج کہاں پر چلا رہے ہیں؟ اور کتنے طالبعلم ہیں آپ کے کالج میں؟

مزید یہ کہ فیس کے بارے میں کچھ بتائیں۔
 

تعبیر

محفلین
images
 

نایاب

لائبریرین
محترم اشفاق علی یوسفزئی صاحب
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
کچھ اپنے کمپیوٹر کالج بارے آگہی سے نوازیں ۔
 

علی خان

محفلین
اشفاق صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

کمپیوٹر کالج کہاں پر چلا رہے ہیں؟ اور کتنے طالبعلم ہیں آپ کے کالج میں؟

مزید یہ کہ فیس کے بارے میں کچھ بتائیں۔
جی شمشاد بھائی،
کالج ضلع صوابی ہی میں واقع ہے، اگر گوگل میپ میں صوابی میں سرچ کریں، تو سامنے ہی اُردو میں " پرل کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی" لکھا ہوا نظر آجائے گا، باقی فیس کورسس کے مطابق لی جاتی ہے،
ویسے DIT کی ماہانہ فیس 1500 روپے آج کل لے رہیں ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اشفاق۔ امید ہے یہاں بھی کچھ ٹیوٹوریل کا اضافہ کریں گے۔
یہ بتائیں کہ کیا کالج میں محض پروفیشنل قسم کی تعلیم ہی ہوتی ہے یا یونی کوڈ اردو بھی سکھائی جاتی ہے؟ یہاں تو اردو کمپیوٹر کی ٹریننگ والے بھی محض ان پیج اور کورل ڈرا کی ٹریننگ کو اردو کی ٹریننگ کہتے ہیں!!
 

علی خان

محفلین
خوش آمدید اشفاق۔ امید ہے یہاں بھی کچھ ٹیوٹوریل کا اضافہ کریں گے۔
یہ بتائیں کہ کیا کالج میں محض پروفیشنل قسم کی تعلیم ہی ہوتی ہے یا یونی کوڈ اردو بھی سکھائی جاتی ہے؟ یہاں تو اردو کمپیوٹر کی ٹریننگ والے بھی محض ان پیج اور کورل ڈرا کی ٹریننگ کو اردو کی ٹریننگ کہتے ہیں!!
کچھ ٹیوٹوریل تو میں بہت پہلےہی یہاں پر شئیر کرواچکا ہوں، اور وقت کے ساتھ ساتھ اور بھی ویڈیو ٹیوٹوریل میں یہاں شئیر کرواتا جاونگا۔ انشاء اللہ
اسکے علاوہ ان پیج اور کورل ڈرا کے علاوہ یونی کوڈ اردو بھی سکھائی جاتی ہے، مگر وہ کچھ ہی سٹوڈنٹس جو اسکے ساتھ شوق رکھتے ہیں،انکو ہی پڑھائی جاتی ہے، اور وہ بھی صرف ایم ایس آفس میں ہی صرف پڑھائی جاتی ہے۔
 
Top