Zubair Hashmi
محفلین
السلام علیکم! امید ہے سب بخیر ہوں گے۔ میں نے بھی ایک بلاگ+ویب بنانے کی جرات کی ہے۔ مجھے آپ سب کی مدد اور رائے کا شدت سے انتظار ہے کہ میں اپنی کاوش میں کتنا کامیاب یا ناکام رہا ہوں۔ تعارف یہ ہے۔
اس ویب کوبنانے کا مقصد جہاں تمام حکمائے پاکستان کو تعلیمِ جدید سے آراستہ کرنا ہے وہاں اس کے متعلق پائے جائے والے اور ذہنوں میں ڈالے گئے شکوک و شبہات کو دور کرنا بھی ہے۔اور اس کے اصل خدوخال کو اجال کرآپ کے سامنے پیش کرنا میرا اولین فرض ہے ۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتانا ہے کہ صرف حکمت ہی وہ خیرِ کثیر ہے جو صحیح معنوں میں ضامنِ صحت ہے ۔اور انشاء اللہ میں یہ کرکے دکھاؤں گا ۔اوروہ تمام غلط فہمیاں جو اس کے متعلق مشہور ہو چکیں ہیں وہ کس قدر مبنی بر حقیقت ہیں اور ان میں کس قدر صداقت ہے، ان سے بھی پردہ اٹھاؤں گا ۔ کیونکہ صداقت خود کو منوا لیتی ہے مانی نہیں جاتی۔
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ طب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا اور اس کو یہ کہہ کر ٹھکرادیا گیا کہ یہ موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں اور نہ ہی یہ جدید بیماریوں سے نجات دلانے کے لائق ہے اور پھر اس کا زبردست پراپیگنڈہ بھی اعلیٰ پیمانے پر کیا گیا تاکہ لوگوں کا رجحان اس سے بالکل ہٹ جائے اور وہ اس سے نفرت کرنے لگ جائیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، یہ ویب انشاء اللہ ذہنوں میں ڈالے گئے تمام شکوک و شبہات کی بیخ کنی کردے گی اور تمام غلط باتوں اور غلط خیالات نہ صرف قلع قمع کرے گی بلکہ لوگوں کو طب کی طرف دوبارہ راغب کردے گی ، جو درحقیقت ضامنِ صحت بھی ہے اور فطری طریقہ علاج بھی ہے۔(انشاء اللہ)
www.muhammadsop.com
امیدِ واثق ہے آپ میری درست سمت میں راہنمائی کریں گے۔
خیر اندیش۔ زبیر ہاشمی