بوچھی ، کچھ یاد ہے آپ کیا سوچ رہی تھیں یہاں !
یاد کیون نہیں ہوگا شگفتہ ، یہ پیچھلے سال جب میں پانی میں اچھل کود کر رہی تھی اور میرا موبائل میرے جمپر سے نکل کر پانی میں جاگرا تھا ،(اب آپکو یاد آیا ہوگا ) یہ تبھی کی تصویر ہے ۔ اور اسوقت جب اقراء میری یہ تصویر لے رہی تھی اسوقت میں صرف یہی سوچ رہی تھی کہ کتنا مزہ آرہا پانی میں کھیل کر ،
مگر یہ پتا نہیں تھا کہ ایسے بیٹھنے سے جیب میں سے موبائل پانی میں گر چکا تھا ، یہ غور سے دیکھئیے میں نے دائرہ سے لگایا ہے جہاں موبائل گرا ہوا نظر آرہا ہے پنک کلر کا ،
اور جب تیز بہتی ہوئی لہر اسے بہا لے جارہی تھی تب بچوں کی نظر پڑی تھی اور اس سے پہلے کے ہماری پہنچ سے دُور ہوتا اقراء اٹھا لائی تھی ۔
اور میں نے آکر شور ڈالا تھا کہ پانی میں گر گیا تھا ، اور کچھ دن خراب رہا ، میرے سارے ٹیکسٹ اس میں جو سیو تھے وہ ڈیلیٹ ہوگئے تھے جن میں سے ایک آپکا بھی تھا جس میں آپ نے مجھے اپنا ایڈریس سینڈ کر رکھا تھا ،