کچھ ایرانی نقوشِ صغیرہ (منی ایچرز)

تعبیر

محفلین
جب بھی کہیں ایسی تصاویر میں دیکھتی تھی تو مجھے پتہ نہیں کیوں مغلوں کا دور یاد آتا تھا اور لگتا تھا کہ یہ ہندستان سے منسوب ہیں۔شکریہ بتانے کا :)
 
الف عین

لائبریرین
تعبیر۔ مشترکہ تاریخ سے اتنا تو مت کٹ جاؤ!! مغلیہ سلطنت غیر منقسم ہندوستان کی حکومت تھی، جس میں اب کا پاکستان بھی شامل تھا۔
 
تعبیر

محفلین
تعبیر۔ مشترکہ تاریخ سے اتنا تو مت کٹ جاؤ!! مغلیہ سلطنت غیر منقسم ہندوستان کی حکومت تھی، جس میں اب کا پاکستان بھی شامل تھا۔

پتہ نہیں کیوں ایسا تاثر آتا تھا :confused: آپ خود دیکھیں ۔وہ بھی تو ایسا ہی سب کچھ کرتے تھے ۔ مجھے آپ سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔ آپ یہاں کہاں ہوتے ہیں۔ ایک تاریخ ہی کیا آپ کو بہت کچھ کٹا کٹا لگے کا مجھ میں :)
 
الف نظامی

لائبریرین
اسلامی فن نقاشی (خصوصا جیومیڑیکل اشکال کی نقاشی) میں تشاکل symmetry کا عنصر نمایاں ہوتا ہے جو مسلمان فن کاروں کی علم ریاضی میں مہارت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
تعبیر۔ مشترکہ تاریخ سے اتنا تو مت کٹ جاؤ!! مغلیہ سلطنت غیر منقسم ہندوستان کی حکومت تھی، جس میں اب کا پاکستان بھی شامل تھا۔

اعجاز صاحب معذرت کے ساتھ لیکن کیا اس غیر منقسم ہندوستان میں ایران بھی شامل تھا؟ میرا خیال ہے نہیں اور تعبیر یہی کہہ رہی ہیں‌کہ وہ منی ایچرز کو ہندوستان سے منسوب کرتی تھیں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ ایران والے بھی اس فن میں طاق تھے - کیونکہ یہ نقوش ایرانی ہیں ‌ہندوستانی نہیں-
 
Top